گاڑی حادثے کا شکار
ہٹیاں بالا(آئی این پی)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی جہلم ویلی کے علاقے کھلانہ چارسدہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی،حادثہ میں فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے حلقہ انتخاب چارسدہ کھلانہ جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی تاہم اس حادثہ میں گاڑی میں سوار سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔