پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

 پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

پشاور(آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں سے غیر حاضر رہنے لگے۔

ذرائع کے مطابق علی امین یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، اتوار کو پشاور کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں