وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس کی کیس ٹرانسفر کی درخواست کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی ، سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔