پشاور:ڈرائیورکواونگھ آنے پر بی آرٹی بس جنگلے سے ٹکراگئی،متعددمسافرزخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث بی آر ٹی بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے ،عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور بھی بس سے گر گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے ، حادثے کے بعد روٹ کلیئرنس کے لیے مشینری طلب کی گئی، ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے اور اچانک طبیعت خراب ہونے سے حادثہ پیش آیا۔