رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم 15دسمبرسے شروع

رواں سال کی آخری انسداد  پولیو مہم 15دسمبرسے شروع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزارت قومی صحت کے مطابق سال 2025کی آخری انسداد پولیو مہم 15تا 21دسمبر منعقد کی جائے گی۔۔۔

 مہم میں ملک بھرمیں4 کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے ، انسداد پولیو مہم میں 4لاکھ سے زائد پولیو ورکرزاپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ،نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ والدین، پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں