ملک میں 18سے 20دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (این این آئی) ملک میں 18 سے 20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18سے 20دسمبر 2025ء کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے جس سے ملک میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے۔