چارسدہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

 چارسدہ میں بوسیدہ مکان کی  چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

چارسدہ(این این آئی)چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق اور والدین زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے والدین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں