سکردو :جاپانی سیاح کی لاش پہاڑی شگاف سے مل گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکردو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 6 روز سے لاپتہ جاپانی سیاح کی لاش پہاڑی شگاف سے مل گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش پہاڑی شگاف سے نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے ، سد پارہ کے کوہ پیماؤں نے لاپتہ جاپانی سیاح کی تلاش میں مدد کی۔ پولیس حکام کے مطابق جاپانی سیاح مشہور سیاحتی مقام ماسور راک دیکھنے گیاتھا۔