اسلام آباد،جعلی ویزا پر برطانیہ جانیوالے 2افغان شہری آف لوڈ

 اسلام آباد،جعلی ویزا پر برطانیہ جانیوالے 2افغان شہری آف لوڈ

پاسپورٹس پر چسپاں پاکستانی امیگریشن سٹیمپ اور ویزے جعلی پائے گئے دونوں تفتیش کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل

اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی پاکستانی ویزوں اور جعلی امیگریشن سٹیمپ پر سفر کرنے والے دو افغان شہریوں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر قطر ایئرویز کی پرواز QR-633 کے ذریعے برطانیہ جا رہے تھے ، تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران ان کے پاسپورٹ پر چسپاں پاکستانی امیگریشن سٹیمپ اور پاکستانی ویزے جعلی اور مشکوک پائے گئے ، تصدیق کے دوران IBMS اور POVS سسٹم میں مسافروں کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ملا، دونوں مسافروں کو مزید قانونی  کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پاسپورٹس، بورڈنگ پاس، موبائل فون اور دیگر متعلقہ دستاویزات تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں