4ماہ:بھارت کی 8ریاستوں میں 13مسلمان قتل

4ماہ:بھارت کی 8ریاستوں  میں 13مسلمان قتل

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

انڈیا پراسیکیوشن ٹریکر نے مذہبی بنیادوں پر ہندو انتہا پسندوں کے نفرت انگیز جرائم کا پردہ فاش کر دیا۔رپورٹ کے مطابق 2026 کے ابتدائی 4 ماہ میں بھارت کی 8 ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں نے 13 مسلمانوں کو قتل کیا۔ ساوتھ ایشیا جسٹس کمپین کے ٹریکر نے ہجومی تشدد اور ریاستی عناصر کی بدولت مسلمانوں کے قتل عام کی نشاندہی کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلوں، متنازعہ فوجی آپریشنز، دورانِ حراست مشکوک ہلاکتوں اور ریاستی کارروائیوں کے نتیجے میں 4 مسلمانوں کی جانیں چلی گئیں۔ بھارتی مسلمانوں کو نماز پڑھنے اور روزہ افطار کرنے جیسے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر بھی گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں متنازع سپیشل انٹینسیو ریویژن کے ذریعے 13 ریاستوں میں 56 ملین سے زائد ووٹرز، بالخصوص مسلمانوں کو انتخابی فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی، بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں۔ عالمی اداروں نے اقلیتوں پر مظالم کے اعدادوشمار جاری کرکے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں