پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پٹرولیم قیمتوں کے تعین کاطریقہ کار تبدیل کرنیکا مطالبہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے مارکیٹ میں غیریقینی کی صورتحال ہے ۔ قیمتوں کو ہفتہ وار بنیادوں کے بجائے 15 دن بعد تبدیل کیا جائے ۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نے نام خط میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہفتہ وار قیمتوں کے تعین سے مالی اور آپریشنل مسائل کا سامنا ہے ۔ قیمتیں غیرمستحکم ہونے سے بزنس پلان بہت متاثر ہو رہا ہے ۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار سے پمپ مالکان پر بوجھ بھی بڑھ رہا ہے ۔ 7 کے بجائے 15 دن کے بعد قیمتوں میں رد و بدل سے مارکیٹ میں استحکام آئے گا ۔ سابقہ طریقہ کار کی بحالی سے کاروبار اور صارفین پر مثبت اثرات ہوں گے ۔