سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین

سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین

کوئٹہ(اے پی پی)وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں کچلاک اور نوحصار میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9 دہشتگردوں کا ہلاک ہونا سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عوام کے تحفظ کے عزم کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ میر سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں