ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت

 ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اﷲ نے ٹیکس وصولی کے نظام میں وسیع تر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے حکومت مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ اور شفاف فریم ورک کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ۔

ہفتہ کو میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ نے کہا جدید ترین ڈیجیٹلائزڈ نظام متعارف کرانے کے ذریعے ٹیکس کی وصولیوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ذاتی طور پر اصلاحاتی ایجنڈے کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ادارے انسانی مداخلت کو کم کرنے اور بدعنوانی کے مواقع کو ختم کرنے کے قابل ایک منصفانہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار اپنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں