کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے شدت3 اعشاریہ 2ریکارڈ
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔۔۔
جبکہ زیرِ زمین گہرائی محض 14 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کا مرکز بلوچستان کا جنوب مغربی علاقہ بسیمہ تھا ۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔