میٹروبس میں آتشزدگی،مسافروں نے شیشے توڑ کرجانیں بچائیں
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،گاڑی مکمل تباہ ، جا نی نقصان نہیں ہوا
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی میں سکستھ روڈ پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ، آگ بھڑکنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہی تاہم بعد میں ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کردی گئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا تاہم میٹرو بس مکمل طور پر جل گئی ، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے مسافروں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ ادھر راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزٹیچنگ ہسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹنے سے زور دار دھما کا ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔