خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالاضحیٰ پر چار تعطیلات کا اعلان

 خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالاضحیٰ  پر چار تعطیلات کا اعلان

پشاور(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا، چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 جس کے بعد منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی ،اس دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی، ایمرجنسی ، ریسکیو ادارے بدستور شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں