باجوڑ: ایک ماہ میں 13دہشتگردہلاک،15سہولت کارگرفتار
مختلف علاقوں میں کارروائیاں جا ری ، پولیس ، ایف سی کی 11مشترکہ چوکیاں قائم کارروائیوں میں40 پولیس اہلکار ، ایلیٹ فورس کی 3 پلاٹونز حصہ لے رہیں، سی پی او
باجوڑ (دنیا نیوز) باجوڑ کے حساس علاقہ ماموند میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز اور باجوڑ پولیس کے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 13 دہشتگرد جہنم واصل اور 15 سہولت کار گرفتار کیے گئے ۔سی پی او کے مطابق ماموند کے مختلف علاقوں انعام خوڑو، چینہ گئی، شاہی تنگی، شاگرو، ہنگہ اور منڈل میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں جن میں ضلعی پولیس کے 40 جوان اور ایلیٹ فورس کی 3 پلاٹونز حصہ لے رہی ہیں۔ 11 اہم مقامات پر ایف سی اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ، سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔