راولپنڈی کی پہلی خاتون نے ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

 راولپنڈی کی پہلی خاتون نے ایچ ٹی  وی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی کی پہلی خاتون نے ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا، لائسنس حاصل کرنیوالی حمیرا نصیر نے میرٹ پر ایچ ٹی وی کمرشل ٹیسٹ پاس کیا۔

وہ راولپنڈی ٹریفک پولیس سے ایچ ٹی وی لا ئسنس حاصل کرنیوالی پہلی خاتون ہیں،انہوں نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے شفاف لائسنسنگ نظام کو سراہا۔ سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے حمیرا نصیر کو دیگر خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں