پشاور تاڈیرہ 360 کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کا اعلان

 پشاور تاڈیرہ 360 کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کا اعلان

275 ارب تک لاگت آئیگی تعمیراتی اداروں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب

کوہاٹ (این این آئی حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کے جنوبی اضلاع کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 360 کلومیٹر طویل پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے تعمیر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ منصوبے کے لیے ملکی و غیر ملکی نجی تعمیراتی اداروں سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے پر  250 سے 275 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا بنیادی مقصد جنوبی اضلاع کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے جدید اور تیز رفتار شاہراہ کے ذریعے منسلک کرنا، سفری سہولتوں کو بہتر بنانا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں