پر امن مظاہرین کی گرفتاریاں فوری ختم کریں:شیخ وقاص

 پر امن مظاہرین کی گرفتاریاں فوری ختم کریں:شیخ وقاص

ملک گیر احتجاج روکنے کیلئے حکومتی کریک ڈاؤن بری طرح ناکام ہوگیا عمران کو طبی سہولیات کی فراہمی تک بجٹ کا بائیکاٹ جاری رہنا چاہیے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کو روکنے کیلئے حکومتی کریک ڈاؤن بری طرح ناکام ہو گیا اور عوام نے فارم 47 حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔چھاپوں، مقدمات اور  بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کر کے حکومتی اقدامات کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرامن مظاہرین کی گرفتاریاں فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کی جائیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقاتیں کوئی احسان نہیں بلکہ انکا آئینی حق ہیں۔ عمران خان کو طویل تنہائی اور دانستہ طبی غفلت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، لہذا انہیں منتخب ہسپتال میں علاج کی سہولت اور ملاقاتوں کی فوری بحالی دی جائے ۔شیخ وقاص اکرم نے محمود خان اچکزئی کے بجٹ بائیکاٹ مطالبے کی مکمل حمایت کرتے کہا عمران خان کو طبی سہولیات اور ملاقاتوں کی بحالی تک بجٹ بائیکاٹ جاری رہنا چاہیے ۔انہوں نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے کمی کو ناکافی قرار دیتے کہا کہ 4.3 ٹریلین روپے عوام سے وصول کرنے کے بعد معمولی ریلیف دینا جیب تراش کے کرایہ واپس کرنے کے مترادف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں