اسلام آباد:مارگلہ پہاڑیوں پرآگ بھڑک اٹھی،فائرفائٹرزپہنچ گئے

اسلام آباد:مارگلہ پہاڑیوں پرآگ بھڑک اٹھی،فائرفائٹرزپہنچ گئے

امدادی ٹیموں کاآپریشن جاری ،شہری متاثرہ مقام پر جانے سے گریز کریں :حکام

 اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹنگ ٹیموں اور مقامی رہائشیوں کی جانب سے فوری ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور توقع ہے کہ کچھ ہی دیر میں صورتحال قابو میں آجائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہاڑیوں پر آگ لگنے کے فورا بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے قریبی علاقوں کے لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں شروع کر دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقام پر آپریشن جاری ہے جبکہ اہلکار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ آپریشن کے دوران متاثرہ علاقہ میں جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی ٹیموں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام انجام دینے میں مدد ملے ،مارگلہ کی پہاڑیوں پر حالیہ برسوں میں خشک موسم کے دوران آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جس سے وفاقی دارالحکومت میں جنگلات کے تحفظ اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں