پولیو مہم آج ختم، 1 کروڑ 82 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل
ایک کروڑ 90لاکھ بچوں کو قطرے پلانیکا ہدف آج پورا ہونیکا امکان
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری رہی ، یہ خصوصی مہم آج 24مئی کو اختتام پذیر ہو جا ئیگی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 82لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے جبکہ 1کروڑ 90لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانیکا ہدف آج پورا ہونیکا امکان ہے ۔ پنجاب میں 59لاکھ 21ہزار ،سندھ میں 57لاکھ 17 ہزار ، خیبر پختونخوا میں 43لاکھ 6ہزار ، بلوچستان میں 19لاکھ 14ہزار ، اسلام آباد میں 4لاکھ 35 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں۔