سابق ایم پی اے عمار صدیق کا اغوا تشویشناک، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے ٹیکسلا سے سابق ایم پی اے عمار صدیق خان کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عمار صدیق کو کچھ ملزموں نے اغوا کیا جن کو بعد میں بازیاب کرا لیا گیا۔
انہوں نے کہا ایف آئی آر کے باوجود عمار صدیق اغوا کے نامزد ملزموں کی عدم گرفتاری قابل تشویش ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا عمار صدیق سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا اغوا بہت افسوسناک ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا اس کیس کی منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنا کر ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔