غزہ امدادی قافلے میں شامل سعد ایدھی وطن واپس پہنچ گئے

غزہ امدادی قافلے میں شامل  سعد ایدھی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی(دنیا مانیٹرنگ)غزہ امدادی قافلے صمود فلوٹیلا میں شامل سعد ایدھی وطن واپس پہنچ گئے۔ اسرائیل سے رہائی کے بعد وہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سعد ایدھی نے کہا کہ قافلے میں 180 افراد شامل تھے ، 35 زخمی ہوئے ،15 افراد کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ کھانے میں صرف ڈبل روٹی اور پانی دیا جاتا تھا۔ مجھ پر تشدد کیا گیا ، اسرائیلی اہلکار لیزر لائٹس مارتے تھے تاکہ سو نہ سکیں ، قید خانے کے فرش پر پانی ڈال دیا جاتا تھا۔ جن افراد کے پاس امریکی یا یورپی پاسپورٹس نہیں تھے ، ان پر زیادہ تشدد کیا جاتا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں