ساؤتھ ایئر پاکستان کا کراچی سے بلوچستا ن کیلئے آپریشن کا اعلان

 ساؤتھ ایئر پاکستان کا کراچی سے  بلوچستا ن کیلئے آپریشن کا اعلان

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ساؤتھ ایئر پاکستان نے کراچی کوگوادر، تربت اور کوئٹہ سے ملانے والی شیڈولڈ پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

ایئرلائن کی پہلی پروونگ/ٹیسٹ فلائٹ کل 25 مئی کو کراچی سے گوادر اور واپس کراچی روٹ پر چلائی جائے گی جو بلوچستان کے محروم علاقوں میں فضائی رابطہ بہتر بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔یہ اقدام بلوچستان کے ایک دیرینہ مسئلے کو حل کرے گا جہاں بڑھتی ہوئی عوامی اور معاشی ضرورت کے باوجود فضائی سروس کی سہولت نہایت محدود ہے ۔ کنور طارق چیئرمین ساؤتھ ایئر پاکستان نے کہا کہ بلوچستان قابلِ اعتماد فضائی رسائی کا مستحق ہے ۔ نشاط فاطمہ سی ای او ساؤتھ ایئر پاکستان نے کہا یہ صرف پروازوں کا معاملہ نہیں، یہ بلوچستان کے عوام کے وقار، رسائی اور مواقع کی بات ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں