لائٹ ڈیزل 1روپیہ 62پیسے ، جیٹ فیول 2روپے 10 پیسے مہنگا
جہازوں میں استعمال ہونیوالے ایندھن کی قیمت 332روپے 32پیسے لٹر ہوگئی لائٹ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 275 روپے 54 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی
اسلام آباد (دنیا نیوز)لائٹ ڈیزل اور جہازوں میں استعمال ہونیوالا ایندھن مہنگا کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے لٹر ہو گئی جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10پیسے اضافہ کیا گیا جسکے بعد جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے لٹر ہوگئی۔اس سے پہلے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔