بلاول بھٹو بھی ای چالان سے محفوظ نہ رہ سکے

بلاول بھٹو بھی ای چالان  سے محفوظ نہ رہ سکے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی ای چالان سے محفوظ نہ رہ سکے ۔ کراچی میں بلاول بھٹو جس گاڑی کوچلا رہے تھے اس کا چالان ہو گیا۔

 گاڑی نمبر BF-7776 ڈاکٹر ڈنشا ہوشنگ انکل ساریا کے نام پر رجسٹرڈ ہے لیکن بدھ کو جس وقت چالان ہوا اس وقت اس گاڑی کو بلاول بھٹو چلا رہے تھے ۔ ٹریفک پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 20 فروری کو جناح سگنل پر ای چالان ہوا۔ چالان کے وقت بلاول بھٹو زرداری خود گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سوار تھے ۔ اس گاڑی کا اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے 31 دسمبر 2025 کو بلوچ کالونی پل شارع فیصل پر بھی چالان ہوا تھا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا تھا تو تقریب میں شرکت کے لیے بھی وہ اسی گاڑی میں آئے تھے ۔ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو خود یہ گاڑی چلا کر آئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں