آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس متحدہ علما کونسل کا انتخابی اتحاد

آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس  متحدہ علما کونسل کا انتخابی اتحاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ علما کونسل اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا۔۔۔

 آزاد کشمیر میں انتخابات کی سیاسی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے ، مسلم کانفرنس کی کوشش تھی کہ آئندہ انتخابات زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ لڑے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا سردار عتیق نے کہا کہ کچھ عرصے سے مسلم کانفرنس مشکلات کا شکار رہی، انتخابی اتحاد کی ضرورت محسوس کی گئی۔ متحدہ علما کونسل اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا ، جموں، وادی اور مہاجرین کے حلقوں میں مل کر الیکشن لڑیں گے ۔ سردار عتیق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاسی و پارلیمانی مستقبل کے نقشے پر غور کرنا ہوگا ،اس موقع پرمتحدہ  علما و مشائخ کونسل کے چیئرمین مفتی محمد وسیم رضا نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں