سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی۔
عاصم افتخار کے مطابق رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی اور امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون پر زور دیا گیا ہے ۔