پاک سعودیہ سکیورٹی تعاون ،روابط مزید بڑھانے کا عزم

پاک سعودیہ سکیورٹی تعاون ،روابط مزید بڑھانے کا عزم

وزیر داخلہ کا سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ، محسن نقوی نے تہران سے سعودی وزیرداخلہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اورایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،دونوں وزرائے داخلہ نے پاک سعودیہ سکیورٹی تعاون بڑھانے ، سکیورٹی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں