تمازت آفتاب اور جلد کی حفاظت

تحریر : بدر النساء


گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور دنیابھر کے ماہرین جلد اس بات پر متفق ہیں کہ جلد کی سب سے بڑی دشمن دھوپ ہے۔ گوری رنگت والی جلد کی نسبت گہری رنگت والی جلد کو قدرت نے کئی لحاظ سے زیادہ خوبیاں عطا کی ہیں۔ میلانین کی زیادتی کی مدد سے گہری رنگت والی جلد میں قوت مدافعت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دھوپ میں زیادہ وقت رہنے کی بنا پر چہرے پرچھائیاں، جھریاں اور بڑھاپے کے جلد آنے جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اگر جلدی مسائل گمبھیر صورت اختیار کر جائیں تو خدانخواستہ کینسر جیسے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ دھوپ اپنی تمازت کے سبب جلد کی نمی کو چوس لیتی ہے جس کے سبب جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے۔

سمجھ دار اور مستقبل بین خواتین اپنی جلد سے متعلق اپنی بیوٹیشن سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں جو انہیں قدم قدم پر رہنمائی مہیا کرتی ہیں۔ آپ جلد سے متعلق یہ بات گرہ میں باندھ لیں کہ کم از کم دھوپ میں نکلیں اور اگر دھوپ میں نکلنا بہت ضروری ہو تو سن سکرین لازمی طور پر استعمال کریں۔ سن سکرین دھوپ کے مضر اثرات کو جلدمیں داخل نہیں ہونے دیتی بلکہ اس میں موجود نمی کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ کے اثرات کو ڈی ہائیڈرینٹ کلینزر، مائسچرائیزنگ کریموں اور ماسک کے ذریعے نہ صرف نمی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ذریعے جلد کی نرمی اور شگفتگی کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

چھائیاں:چونکہ تمازت آفتاب سے میلانین جسم کے ہر کونے میں پھیل جاتی ہے اس وجہ سے جلد کا رنگ بھی زیادہ رنگ دار ہو جاتا ہے۔ یہ مادہ جلد کی بیرونی سطح پرکہیں کہیں دھبے ڈال دیتا ہے۔ یہ دھبے بعد میں چھائیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ چونکہ دھوپ چہرے، ناک، رخسار اور پیشانی پر دوسرے حصوں کی نسبت زیادہ پڑتی ہے اس لیے یہ حساس حصے چھائیوں کا پہلے شکار بنتے ہیں۔ چھائیوں کو ختم کرنے کے لیے لیموں کا رس اور ہلدی کا پیسٹ بہت لاجواب قدرتی علاج ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ایسی صورت میں چھائیوں کے تدارک کے لوشن اور مرہم بھی استعمال میں لائیں۔

جلد:مکوہ کے سبز دانے یا کونپلیں پیسنے کے بعد ہم وزن پانی ڈال کر ابال لیں اورصبح نہارمنہ اور شام 4 بجے استعمال کرنے سے خون صاف ہو جاتا ہے اور چہرے کی رنگت صاف ہو جاتی ہے۔رات سوتے وقت عرق سونف اور عرق پودینہ ایک ایک چمچ ہمراہ تازہ پانی پینے سے جلد کی رنگت صاف ہو جاتی ہے۔انڈے کی زردی میں سنگترے کا رس ملا کر پھینٹے اور چہرے پر اس محلول کو لیپ لیجیے۔ نصف گھنٹے کے بعد چہرہ دھو لیں چہرے کا رنگ صاف ہو جائے گا۔عرق گلاب اور سفید گلیسرین میں عرق لیموں ملا کر محلول کو چہرے پر لگا لیجیے۔ چہرے کی خشکی دور ہو جائے گی۔ تازہ دودھ میں تھوڑی سی پسی ہوئی جائیفل کو ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔مولی کا عرق چہرے پر لگانے سے کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔

تمازت آفتاب یا شدید گرمی کے سبب اگر جلد پر سرخی نمودار ہو جائے تو عرق گلاب اور چنبیلی کا تیل 100،100 گرام اور عرق لیموں اور سفید سرکہ یک جان کر کے چہرے کی متاثرہ جگہ پر روئی کے پھائے سے ہلکا ہلکا لگایئے۔ مرض دفع ہو جائے گا۔

مولی کی نمولی پانی میں پیس کر کیل مہاسوں پر لگانے سے افاقہ ہو گا۔مرچ سیاہ کا پائوڈر عرق گلاب میں پیس کر چہرے کی متاثرہ جگہ پر لگانے سے چہرے کے دانے دوچار دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔

نمک لاہوری پیس کر عرق گلاب میں حل کر کے گرمی دانوں پر لگائیں تو دانے دوچار دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔گلیسرین میں عرق لیموں شامل کر کے بدن کی خشک جلد پر ملیں، خشکی جاتی رہے گی اور جلد نرم وملائم ہو جائے گی۔انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ شہد اور نصف چمچ لیموں ملا کر باہم یک جان کیجیے اور خشک چہرے یا بازو پر لگائیں۔ دس پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ جلد کی تمام خشکی ختم ہو جائے گی اور جلد ملائم ہو جائے گی۔سن سکرین کے استعمال سے تمازت آفتاب کے تمام ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

لیموں کے رس میں ہم وزن گندھک ملا کر خوب گھوٹ لیں اور پھر مرہم بنا کر داد یا چنبل کے مقام پر لگایئے۔ چند دنوں میں مرض رفع ہو جائے گا۔

سرکہ میں دھنیا پیس کر سوزش زدہ جلد پر لگانے سے سوزش اتر جائے گی۔جلی ہوئی جلد پر عرق پیاز میں نمک ملا کر لگانے سے آرام آ جاتا ہے۔

جلی ہوئی جلد پر سرسوں کا تیل اور نمک ملا کر لگانے سے چھالے نہیں پڑتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔