ابوظہبی میں چوکوں اورچھکوں کی بہار قومی کرکٹرز اورغیرملکی ستاروں سے سجی ٹیمیں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں

تحریر : زاہد اعوان


آئندہ میچز کا شیڈول13 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز۔ ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی۔14 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز۔15 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز، پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز۔16 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔17جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی۔ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز۔ 18 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز۔19 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ۔20 جون: پریکٹس میچز۔21 جون: کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم )۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)۔22 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم)۔23 جون: آرام/ٹریننگ ۔24 جون: فائنل کھیلا جائیگا۔

ابوظہبی میں پاکستان سپرلیگ 2021ء کا دوسرا مرحلہ زوروشور سے جاری ہے، چوکوں اورچھکوں کی بہار کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سنسنی خیز اورشاندار مقابلوں نے عرب ساحل پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی اہمیت کو چار چاند لگادئیے۔ پاکستان کے قومی کرکٹرز اورغیرملکی ستاروں سے سجی ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اب تک 6،6میچز کھیل چکی ہیں ۔ لاہورقلندرز5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 4میچ جیت کر 8 پوائنٹس لیکر دوسرے اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور پشاور زلمی 3، 3 فتوحات کے ساتھ 6،6پوائنٹس لے کربالترتیب تیسرے اورچوتھے نمبر پرہیں۔ ملتان سلطانز 2میچ جیت کر 4 پوائنٹس کیساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ابھی تک صرف ایک فتح سمیٹ کر 2پوائنٹس کیساتھ آخری نمبر پرہے، تاہم ابھی میچز باقی ہیں اورٹاپ فور ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم  ٹورنامنٹ کاپانسہ پلٹ سکتی ہے۔ یہ آرٹیکل شائع ہونے تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوردفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے مابین ایونٹ کا 19واں میچ بھی کھیلا جاچکاہوگا، اس سے قبل پی ایس ایل 6 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 36 گیندوں پر ناٹ آئوٹ90 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر کولن منرو پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔فاتح ٹیم نے 134 رنز کا مطلوبہ ہدف10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز خصوصا کولن منرو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،کولن منرو نے 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دونوں اوپنرز نے محض 38 گیندوں پر 100 رنز کی شراکت قائم کی۔ عثمان خواجہ27 گیندوں پر41 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جیک ویدرویلڈ دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے،انہیں عاکف جاوید نے بولڈ کیا،اعظم خان نے 26 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم، حسن علی اور موسی خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،عاکف جاوید اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا۔ راشد خان نے4 اوورز میں 20  رنز کے عوض زلمی کے5 کھلاڑی آئوٹ کیے۔پشاور زلمی مقررہ20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی اور یوں لاہور قلندرز نے میچ10 رنز سے جیت لیا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا ، 5 رنز پر ان کے دو کھلاڑی کامران اکمل اور حیدر علی بالترتیب1 اور3 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔شعیب ملک نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ ملکر زلمی کی اننگز کو سنبھالا، مگر ملر بھی راشد خان کی بولنگ کے آگے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھتے گئے، مگر دوسری جانب سے زلمی کے کھلاڑی باری باری آئوٹ ہوتے گئے۔73 کے مجموعے پر پشاور زلمی کے 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔بعدازاں زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور شعیب ملک نے اسکور114 پر پہنچایا، وہاب بھی17 رنز بنا کر شعیب کا ساتھ چھوڑ گئے ۔ پشاور زلمی کی آخری امید شعیب ملک بھی 73 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے ۔نئے آنے والے کھلاڑی عمید آصف نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 3 چھکو ں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے5وکٹیں حاصل کی جبکہ جیمز فولکنر نے 2 اور حارث رئوف نے زلمی کے دو آئوٹ کئے۔قبل ازیں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔لاہور قلندرز نے 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنائے تھے، ٹم ڈیوڈ نمایاں کھیل پیش کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے فیبئن ایلن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ وہاب ریاض، محمد عرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے قلندرز کے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ایونٹ کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانزنے کراچی کنگز کو 12  رنز سے شکست دے دی۔177 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگزکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر164 رنز ہی بنا سکی،ملتان سلطانز کے رائیلی روسو کو 24 گیندوں پر 44  رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،بابر اعظم کی 85رنز کی بھرپور مزاحمت بھی کراچی کنگز کو میچ میں فتح نہ دلا سکی۔63گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔چیڈوک والٹن نے 35 اور قاسم اکرم نے 10 رنز بنائے،نجیب اللہ زاردان 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر عمران خان نے 28 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں،عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر176  رنز بنائے۔ رائیلی روسو 24 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے31 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کے تھیسا راپریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقاص مقصود اور کپتان عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ 6کے دوسرے مرحلے کے افتتاحی اورمجموعی طور پر پندرویں میچ میں لاہور قلندرز نے جیمز فالکنر کی عمدہ بالنگ اور کپتان سہیل اختر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغان آلرانڈر راشد خان نے میچ کے آخری اوور میں 5گیندوں پر 15رنز بنا کر لاہور قلندرز کو فتح دلادی۔ انہیں 15 ناٹ آئوٹ رنز اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔لاہور قلندرز نے 144 رنز کا ہدف20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

لاہور قلندرز کے کپتان اور اوپنر سہیل اختر 30گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ 29 اور بین ڈنک 17رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کو جیت کے لیے میچ کے آخری اوور میں16 رنز درکار تھے کہ افغان آلرائونڈر راشد خان نے حسین طلعت کو اوور کی ابتدائی تین گیندوں پر تین چوکے لگا کر میچ میں اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی، جسے ٹم ڈیوڈ نے آخری گیند پر ایک رن بناکر جیت میں بدل دیا۔ راشد خان5 گیندوں پر 15 اور ٹم ڈیوڈ 15 گیندوں پر 23رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 2 جبکہ شاداب خان ، فواد احمداور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر143بنا ئے۔فہیم اشرف24 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔عثمان خواجہ 18جبکہ حسن علی 14 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بالر جیمز فالکنز نے32 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ حارث رئوف اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، راشد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل 6میں جیت ’کرکٹ‘ کی ہی ہوگی، انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایاکہ سپرلیگ کااگلا ایڈیشن ضرور کھیلیں گے۔ 

ادھر کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل )کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں اور جلد ہی شائقین کرکٹ کو اپنے ملک میں دوبارہ شاندار مقابلے دیکھنے کوملیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

چمگاڈر کی کہانی

یہ کہانی ایک چمگادڑ کی ہے۔ دراصل ایک مرتبہ باز، شیر کا شکار کیا ہوا گوشت لے اڑتا ہے۔ بس اسی بات پر پرند اور چرند کے درمیان جنگ شروع ہوجاتی ہے اور جنگ کے دوران چالاک چمگادڑ اس گروہ میں شامل ہوجاتی جو جیت رہا ہوتا ہے۔ آخر میں چمگادڑ کا کیا حال ہوتا ہے آئیں آپ کو بتاتے ہیں۔

عادل حکمران

پیارے بچو! ایران کا ایک منصف مزاج بادشاہ نوشیرواں گزرا ہے۔ اس نے ایک محل بنوانا چاہا۔ جس کیلئے زمین کی ضرورت تھی اور اس زمین پر ایک غریب بڑھیا کی جھونپڑی بنی ہوئی تھی۔

ذرامسکرائیے

پپو روزانہ اپنے میتھ کے ٹیچر کو فون کرتا ٹیچر کی بیوی: تمہیں کتنی دفعہ کہا ہے کہ انہوں نے سکول چھوڑ دیا ہے تم پھر بھی روزانہ فون کرتے ہو۔پپو: یہ بار بار سن کر اچھا لگتا ہے۔٭٭٭

خر بوزے

گول مٹول سے ہیں خربوزے شہد سے میٹھے ہیں خربوزے کتنے اچھے ہیں خربوزےبڑے مزے کے ہیں خربوزےبچو! پیارے ہیں خربوزے

پہیلیاں

جنت میں جانے کا حیلہ دنیا میں وہ ایک وسیلہ جس کو جنت کی خواہش ہومت بھولے اس کے قدموں کو(ماں)

اقوال زریں

٭…علم وہ خزانہ ہے جس کا ذخیرہ بڑھتا ہی جاتا ہے وقت گزرنے سے اس کو کوئی نقصا ن نہیں پہنچتا۔ ٭…سب سے بڑی دولت عقل اور سب سے بڑی مفلسی بے وقوفی ہے۔٭…بوڑھے آدمی کا مشورہ جوان کی قوت بازو سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔