آج کا پکوان، آلوؤں کی مزیدار سلاد

تحریر : روزنامہ دنیا


آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے کئی طرح سے پکایا جا سکتا ہے۔جس کی ہر ڈش کا ذائقہ ہی الگ ہے۔ سالن کے علاوہ آلوئوں کی سلاد بھی کافی کلوریز کی حامل ہونے کی وجہ سے صحت کی ضامن بن سکتی ہے۔

اجزاء:آلو (نیا آلوہو تو بہتر ہے )2 پاؤنڈ۔انڈے ،سخت پکے ہوئے 3عدد ۔اجمود،ایک کپ کا پانچواں حصہ ، باریک کٹا ہوا۔نمک،(حسب ذائقہ )۔پیاز ،نصف  سے 1 کپ ،باریک کٹی ہوئی۔مائیونیز ، آدھا کپ ۔ سرسوں ، 2 چائے کا چمچ ۔ کالی مرچ حسب ذائقہ۔گارنش، پیپریکا ۔اجوائن،کالی مرچ، ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔لال مرچ (حسب ذائقہ)

ترکیب :آلوئوں کو دھو کر 1 انچ کیوبس کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب انہیں ساس پین میں رکھیں ۔ آلوئوں کو  ایک انچ اوپر تک پانی بھر دیں۔ نمک شامل کرکے ڈھانپ کر ابالیں۔جب نرم ہوجائیں تو پانی نکال کر ٹھنڈا ہونے رکھ دیجئے۔ اب سخت پکے ہوئے انڈے کاٹ کر اوپر ڈال دیں۔ اجوائن ، پیاز ، مایئونیز ، سرسوں ، نمک ، کالی مرچ اور لال مرچ مکس کیجئے۔ اوپر جمود ملا کر ہلائیں۔ پیپریکا بھی چھڑک لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

ڈاکٹر جمیل جالبی اردوادب کی کثیر الجہت شخصیت

ڈاکٹر جمیل جالبی ان بزرگان ادب میں شمار ہوتے ہیں جن کی تشہیر و تکریم ان کی زندگی میں بھی بہت زیادہ کی گئی

اشعار کی صحت!

کالموں میں لکھے گئے غلط اشعار کا تعاقب کرنا اور پھر تحقیق کے بعد درست شعر تلاشنا کسی صحرا نوردی اور آبلہ پائی سے کم ہر گز نہیںہوتا۔ نوآموز قلم کاروں کو کیا دوش دیں کہ ہمارے بزرگ صحافی بھی اکثر و بیشتر اپنے کالموں میں نہ صرف غلط اشعار لکھتے ہیں بلکہ ان ہی غلط اشعار کو اپنی تحریروں میں دہراتے بھی رہتے ہیں۔ کلاسیکل شعراء کے کلام پر جس طرح ستم ڈھایا جا رہا ہے، اس سے ادب کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ علامہ اقبال ؒ کے وہ اشعار بھی غلط لکھ دیئے جاتے ہیں جو زبان زدِ عام ہیں۔

پاکستان،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز:کیویز کی آج شاہینوں کے دیس آمد

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے جبکہ گرین شرٹس کا قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ بھی آج اسلام آباد رپورٹ کرے گا۔ کیویز کیخلاف شاہینوں کے امتحان کا آغاز چار روز بعد 18 اپریل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ہو گا۔

ٹوٹا ہاتھی کا گھمنڈ

پیارے بچو!دور دراز کسی جنگل میں ایک دیو قامت ہاتھی رہا کرتا تھا۔جسے اپنی طاقت پر بے حد گھمنڈ تھا۔جنگل میں جب وہ چہل قدمی کرنے کیلئے نکلتا تو آس پاس گھومتے چھوٹے جانور اس کے بھاری بھرکم قدموں کی گونج سے ہی اپنے گھروں میں چھپ جایا کرتے تھے۔

سورج گرہن کیوں ہوتا ہے؟

سورج گرہن آج بھی مشرقی معاشروں کیلئے کسی عجوبے سے کم نہیں ہے۔اس سے متعلق لوگوں میں طرح طرح کے خوف اور عجیب و غریب تصورات پائے جاتے ہیں۔

ذرامسکرائیے

جج: اگر تم نے جھوٹ بولا تو جانتے ہو کہ کیا ہوگا؟ ملزم: جی میں جہنم کی آگ میں جلوں گا۔ جج: اور اگر سچ بولو گے تو؟ملزم: میں یہ مقدمہ ہار جائوں گا۔٭٭٭