کورونا کیسز میں اضافہ اور اب سائبر حملوں کا خدشہ ، ہیکرز کھیلوں کو متاثر کر سکتے ہیں : ایف بی آئی ٹوکیو اولمپکس ہولو کاسٹ اور مسئلہ فلسطین کی ’’گونج ‘‘

تحریر : طیبہ بخاری


1998ء میں ایک کامیڈی پروگرام میں ہولو کاسٹ پر جملہ کہا ، معافی بھی مانگی لیکن برطرف کر دیا گیا: ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی و اختتامی تقریب کے ڈائریکٹر کینٹارو کوبایاشی کا مؤقف

ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز ہوچکا ، دنیا بھر سے 206 ممالک کے تقریباً ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں سب سے بڑا دستہ امریکہ کا ہے جو 613 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے،اسی طرح 13 ممالک ایسے ہیں جن کے صرف 2،2 اتھلیٹس کو ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔ برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شامل ہیں جن میں 3 جڑواں بھی شامل ہیں۔ٹوکیو اولمپکس کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں یہ بہن بھائیوں کے جوڑے شرکت کریں گے جن میں سوئمنگ، سائیکلنگ، باکسنگ، کشتی رانی، جمناسٹک اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔ 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں لیکن ایک طرف عالمی وباء کورونا کے سا ئے ہیں تو دوسری جانب سائبر حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے ۔اس کے علاوہ ہولو کاسٹ اور مسئلہ فلسطین بھی ٹوکیو اولمپکس میں اہم ایشو بن کر سامنے آئے ہیں ۔ ہولو کاسٹ کا ذکر کریں تو ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے ڈائریکٹر کینٹارو کوبایاشی کو افتتاحی تقریب سے محض ایک روز قبل انکے عہدے سے برطر ف کردیا گیا ۔برطرفی کی وجہ کینٹارو کوبایاشی کا ہولوکاسٹ سے متعلق اس بیان کو قرار دیا جا رہا ہے جو انہوں نے 1998 ء میں ایک کامیڈی شو کے دوران دیا تھا۔ اور اب ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ نے کینٹارو کوبایاشی کی اچانک برطرفی کا اعلان کر دیا گیا۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کوبایاشی جاپان کے معروف کامیڈین ہیں اور 1998ء میں انہوں نے اپنے ایک کامیڈی شو کے دوران ہولوکاسٹ پر ایک طنز یہ جملہ کہا تھا۔کوبایاشی نے اپنے ماضی میں دئیے گئے متنازع بیان پر معذرت بھی کرلی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’’ ماضی میں کامیڈی شو کے دوران میری جانب سے کہا گیا فقرہ انتہائی غیر مناسب تھا۔‘‘ لیکن انہیں معافی نہیں مل سکی ،ابھی اس معاملے کی ’’گونج ‘‘ نہیں تھمی تھی کہ ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی حریف کیخلاف مقابلے سے دستبردار ہونے پر الجیریا کے جوڈو پلئیر کو معطل کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ الجیریا کے فیتھی ناورین کو مردوں کے انڈر 73 کلوگرا م جوڈو کیٹگری میں اسرائیل کے توہر بتبل سے مقابلہ کرنا تھا، لیکن انہوں نے اس مقابلے سے دستبرداری ظاہر کردی۔الجیریا کے کھلاڑی کا کہنا تھاکہ اس کی ہمیشہ سے حمایت فلسطین کے ساتھ رہی ہے، اسرائیل کے کھلاڑی سے مقابلہ اسی لیے نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے اولمپکس کیلuے بہت محنت کی تھی لیکن فلسطین کاز ان کیلئے بہت اہم ہے ۔ الجیرین جوڈو پلئیرکو دستبرداری کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے معطل کرکے انہیں واپس وطن بھیج دیا گیا۔

عالمی وباء کورونا کا ذکر کریں تو ٹوکیو اولمپکس سے وابستہ مزید 19 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا کے مزید نئے کیسز کے بعد اولمپک کھیلوں سے وابستہ کورونا کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 106 ہوگئی ہے جن میں 11 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔ منتظمین کے مطا بق پوری جانچ پڑتال کے باوجود بھی بعض کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جن میں روڈ سائیکلنگ، بیچ والی بال کھلاڑی اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کا ذکر کریں تو تقریب میں کورونا وبا ء کے دوران گھروں میں ٹریننگ کر تے کھلاڑیوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔منتظمین نے وائرس کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں، پہلی بار غیر ملکی تماشائیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مقامی تماشائیوں کو چند مقامات کے علاوہ تمام ایونٹس سے باہر کر دیاگیا۔اتھلیٹس، آفیشلز اور میڈیا سخت کورونا پروٹوکولز کے پابند ہیں جس میں باقاعدگی سے ٹیسٹ اور روزانہ کا طبی معائنہ شامل ہیں۔اولمپکس کی تقریب کا آغاز ہوتے ہی کچھ مظاہرین نے سٹیڈیم کے باہر کھیلوں کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ جاپانی شہریوں کی اکثریت ان کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہے لیکن افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل اولمپک سٹیڈیم کے باہر کافی جوش و خروش بھی دیکھا گیا کیونکہ سینکڑوں افراد اس ماحول سے لطف اندوز ہونے اور آتش بازی دیکھنے کی امید میں جمع ہو ئے تھے۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اولمپک کھیلوں کو نشانہ بنانے کیلئے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایف بی آئی نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز رواں ماہ اولمپک مقابلوں کو نشانہ بناتے نظر آئیں گے اور کھیلوں پر بھی یہ سائبر حملے اثر انداز ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے برسبین کو 2032 ء اولمپکس کا میزبان منتخب کرلیا۔برسبین کوآئی اوسی کے اجلاس میں اولمپکس 2032 ء کی میزبانی سونپی گئی، ووٹنگ میں 77 میں سے 72 ووٹ برسبین کے حق میں آئے، جبکہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں تیسری بار اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کی جائے گی۔افتتاحی تقریب سے قبل مقابلوں کا آغاز ہوا تو تماشائیوں کے بغیر ویمن سافٹ بال اور فٹ بال کے گروپ میچز ہوئے۔سافٹ بال میں میزبان جاپان نے آسٹریلیا کو8 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا جبکہ کینیڈا نے میکسیکو کو چار۔صفر سے آؤٹ کلاس کردیا، اٹلی نے امریکہ کو دو۔ صفرسے مات دے دی۔فٹ بال ایونٹ میں سوئیڈن نے امریکہ کو 0-3 سے ہرا کر اس کے مسلسل 44 میچز جیتنے کے سلسلے کو بریک لگادی۔ ایک اور میچ میں برازیل نے چین کو 0-5 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی، نیدرلینڈ نے زیمبیا کو 3 کے مقابلے میں 10 گول سے آؤٹ کلاس کیا۔

تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں توکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نیاسٹر یٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا سکور 3-21 اور 8-21 رہا۔ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا ، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔ینگ کیان نے خواتین کے10میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا۔دوسری جانب پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے۔ ٹوکیو اولمپکس میں مینز 10میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی، فائنل راؤنڈ کیلئے 8 شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔ کوالیفیکیشن راؤنڈ میں ایک موقع پرگلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہوگئی تھی لیکن وہ ساتویں پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے۔

ٹوکیو اولمپکس میں ایران کے جاوید فروغی نے گولڈ میڈل اپنے نام کرکے شاندار آغاز کیا۔ جاوید فروغی نے10میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل حاصل کیاجبکہ سربیا کے دمیر نے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ ٹوکیو اولمپکس میں کرکٹ کے چرچے بھی ہو رہے ہیں ٹوکیو اولمپکس میں کرکٹ شامل نہیں ہے لیکن ٹوکیو اولمپکس میں کرکٹ کی خبریں میڈیا میں اِن ہیں ۔کرکٹ کے متوالے، ٹوکیو اولمپکس کھیلنے آئے کھلاڑی آسٹریلوی دستے کی رہائش گاہ کے بلاک میں کرکٹ کھیلنے لگے ہیں اولمپکس میں شریک آسٹریلوی دستے کے ارکان دل بہلانے کیلئے صحن میں کرکٹ کھیلتے دیکھے گئے اور ان تصاویر کو میڈیا میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔

سندھ میں امن وامان کی دعائیں!

سندھ میں پیپلز پارٹی میدان پر میدان مار رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ پر آصفہ بھٹو زرداری کا بلامقابلہ انتخاب ہوا اور اب قمبر شہداد کوٹ سے ضمنی الیکشن میں خورشید احمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مایوسی!

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورہر طرف سے مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں ۔ایک طرف صوبے کو مالی بحران درپیش ہے تو دوسری جانب دہشت گردی پھیلتی نظرآرہی ہے ۔ اب انہیں کابینہ کے اندر بھی مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

60نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا،عمل کا منتظر!

بلوچستان کی مخلوط حکومت کی 14 رکنی کابینہ نے بالآخر حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے چھ،چھ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکان نے بحیثیت وزراحلف اٹھایا۔

بلدیاتی اداروں کو بجٹ جاری

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے بالآخر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بجٹ جاری کر دیا۔ 32 سال کے بعد آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں کی نشاندہی پر وزارت محکمہ مقامی حکومت و دیہی ترقی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پیسے جاری کرے گی تاکہ نچلی سطح پر لوگ اپنی نگرانی میں تعمیر و ترقی کا کام کرائے جا سکیں۔