رنگت نکھارنے والی5 اشیاء،یہ اشیاء ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ،آپ کے کچن میں ہیں
دودھ میں کیلشیم کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔ یہ ہمارے جسم کا نہایت اہم جزو ہے جو دیگر فوائد کیساتھ ساتھ جلدکی رنگت بہتر بنانے میں بھی معاون ہے ۔جسم کی اوپری جلد میں کیلشیئم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی کمی جلد کو سیاہ کرنے لگتی ہے۔دودھ جسم میں کیلشیئم کی کمی دور کرنے کیساتھ ساتھ خشکی بھی دور کر کے جلد میں نمی اور تازگی پیدا کرتا ہے۔اس کے استعمال کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پیالی دودھ لے کر ایک کپڑا اس میں بھگو کر جلد پر رگڑیں۔ خشک ہونے پر دوبارہ یہی عمل دہرائیں۔ایک ہفتے تک غسل کرنے کے بعد یہ عمل دہرانے سے جلد کی رنگت میں واضح فرق محسوس کریں گے۔
لیکٹک ایسڈ قدرتی طور پر جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے اس کی کمی پوری کرنے کیلئے دہی کا استعمال نہایت مفید ہے۔اس کے استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان اور سادہ ہے۔ایک پیالہ دہی لے کر چند منٹ کیلئے جلد پر اس کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں،یا پھر دہی میں لیموں کا رس شامل کر لیں اور دلیا ملا کر ماسک بنائیں۔اسے 15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔لیموں کے علاوہ1 چمچ دہی میں2 چمچ شہد ملا کر اس کا ماسک 10سے 15منٹ کیلئے چہرے پر لگانے کے بعد چہرہ دھو لیں۔ چند بار کے استعمال سے ہی آپ کو جلد کی رنگت واضح طور پر صاف محسوس ہو گی۔
لیموں کا رس کئی بلیچ کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کو استعمال کرنے کے بارے میں ماہرین بتاتے ہیں کہ لیموں کا رس روئی کی مدد سے چہرے پر موجود سیاہ حصوں پر لگائیں اور بیس سے تیس منٹ کے بعد سادہ پانی سے دھولیں تو داغ دھبوں کے نشان ہلکے ہو کر ختم ہو جائیں گے۔ ایک احتیاط یہ برتیں کہ لیموں کا رس لگانے کے بعد دھوپ میں ہر گز نہ نکلیں اور جلد پر موجود زخموں پر لگانے سے بھی اجتناب کریں۔
چاول کا آٹا: ایشیائی ممالک میں خواتین طویل عرصے سے جلد کی رنگت نکھارنے کیلئے چاول کا آٹا پانی میں شامل کر کے استعمال کرتی آئی ہیں۔ جدید سائنس نے بھی اس عمل کی تصدیق کی ہے کہ چاو ل کا آٹا جلد کی رنگت بہتر بنانے میں معاون ہے۔یہ قدرتی طور پر جلد کو سورج کی تپش سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اس کا ماسک بنانے کا طریقہ نہایت سادہ ہے چاول کے آٹے میں دودھ اور گرم پانی ملائیں پیسٹ بنانے کے بعد چہرے پر لگائیں اور 20 سے 30 منٹ لگا رہنے دیں،بعد میں سادہ پانی سے دھو لیں ۔یہ عمل ہفتے میں2 سے 3 بار دُہرائیں۔
بادام کے تیل کا استعمال جلد کیلئے نہایت مفید ہے۔اس میں موجود فیٹی ایسڈ، معدنیا ت اور وٹامن ای،B6,B2جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے میں مدد گار ہے۔اس کے علاوہ یہ چہرے کی جھریوں سے بھی حفاظت کرتا ہے۔