کولیسٹرول سے بچئے۔۔

تحریر : کامران احمد


دل انسانی جسم کا اہم ترین حصہ ہے۔ اور انسانی زندگی کا انحصار اس کے دھڑکنے پر ہے۔ ایک صحت مند دل دن میں تقریباً ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتا ہے اور سال بھر میں تقریباً یہ تین کروڑ پیسنٹھ لاکھ مرتبہ دھڑکتا ہے۔ دل کی تندرستی اور صحت کا دارومدار ہمارے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اس کی صحت مندی برقرار رکھنے کیلئے چکنائی، کولا مشروبات، فاسٹ فوڈز، جنک فوڈاور پروسیسڈ کھانوں سے پرہیز کے علاوہ بھی کئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسی خوراک، ورزش اور سیر کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا جن سے ہم کولیسٹرول ، بلڈ پریشر اور تیزابیت جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ صحت مند خوراک اور ورزش کولیسٹرول کو مناسب سطح پر قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر خون میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوگی تو وہ کئی بیماریوں کو جنم دے گی۔ ہم چکنائی کی ایک قسم کو کولیسٹرول کہتے ہیں جو کہ خلیوں کو بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی روزمرہ خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ضرور کریں۔ ایک صحت مند جسم میں کولیسٹرول کی سطح 200 ملی گرام سے کم ہونی چاہیے۔ اگر کولیسٹرول کی سطح 240 ملی گرام سے تجاوز کر جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کولیسٹرول کی3 اقسام مشہورہیں،ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین (H.D.L)،لو ڈینسٹی لیپو پروٹین (L.D.L) ،ٹرائی گلیسرائیڈ۔

ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین 

یہ ہمارے لیے فائدہ مند ہوتاہے۔ یہ شریانوں کی اندرونی دیواروں پر چپکتا نہیں اور پلیک کی تشکیل کو ناممکن بناتا ہے۔ H.D.L دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں چکنائی نہیں جمنے دیتا بلکہ زائد کولیسٹرول کو خون کے بہاؤکے ذریعے جگر تک لے آتا ہے۔ اس کی مقدار جسم میں ایک لیٹر خون میں 1.30 گرام سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

لو ڈینسٹی لیپو پروٹین 

کولیسٹرول کی یہ قسم نقصان دہ ہوتی ہے۔ اس کی زیادتی شریانوں میں چربی جمنے کی وجہ سے خون کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔ L.D.L کی سطح 100 ملی گرام سے کم ہونی چاہیے۔ جبکہ 160 ملی گرام سے 190 ملی گرام کے اعداد کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ 

ٹرائی گلیسرائیڈ 

یہ قسم کیلوریز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ خون میں چربی والے ذرات کی ایک قسم ہے۔ جو کیلوریز آپ جلا نہیں سکتے وہ جسم میں چربی کی صورت اختیار کر جاتی ہے۔ جو کہ ہارٹ اٹیک کا ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس کی مقدار ہمارے جسم میں 150 ملی گرام سے کم ہونی چاہیے۔ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیں سبزیوں، دالوں، پھلوں، ڈرائی فروٹس کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اپنا معمول بنانا ہوگا۔

روزمرہ خوراک میں مفید غذائیں 

 لہسن، چھلکا اسپغول، دھنیا ، گاجر کا جوس، میتھی دانہ، زیتون کا تیل، السی، سبز چائے، لیمن گراس، آملہ، خشک دھنیا، مغز اخروٹ، بھنڈی، بینگن، اسٹرا بیری، سویا بین، ریشہ دار غذائیں، سرخ انگور، لیموں، سنگترہ، بلیو بیریز، خوبانی، کیوی، سیب، پپیتا، جو کا دلیہ، ادرک، زیادہ تیل والے کھانے یا چکنائی بھری خوراک ہمارے کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ مرغن غذاؤں کا استعمال بھی کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ جو کہ دل کے دورے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اپنی روزمرہ خوراک میں کن غذاؤں سے پرہیزکرنا لازمی ہے۔

گوشت ( بیف۔ مٹن۔ چکن )، مغز، چربی، ، پنیر، جنک فوڈز، بیکری کی اشیاء ، فاسٹ فوڈز، کولا مشروبات، انڈے کی زردی، مکھن ،مارجرین، ناریل، تمباکو نوشی، تلی ہوئی اشیا ء، آئس کریم، شوارما، پیزا، برگر۔

گوگل کو عربی میں مقل ارزق اور انگریزی میں گم گوگل کہتے ہیں۔ نباتاتی لحاظ سے اسکو ’’ کمی فورا موقل ’’ کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اس کا تعلق ’’برسی راسی ‘‘ فیملی سے ہے یہ ایک درخت کا منجمند شدہ گوند ہے۔ اگر پانی میں حل کیا جائے تو دودھ کی طرح کا محلول بنتا ہے۔ طب یونانی میں ’’ گوگل ‘‘ کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس میں موٹاپا دور کرنے، میٹا بولزم کو ٹھیک کرنے، ٹرائی گلیسرائیڈز کی مقدار کو نارمل رکھنے، کولیسٹرول کو کم کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔ یہ قدرتی مرکب کولیسٹرول کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ’’ گوگل ‘‘ کے اندر اینٹی سوزش خصوصیات بھی موجود ہیں۔

’’ گوگل ‘‘ کی خصوصیات 

کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ملین ( قبض کشا )۔دماغ کے کینسر کیلئے مفید ہے۔موٹاپا کم کرتی ہے۔بلغم کو ختم کرتی ہے۔تھائیرائیڈ کے عمل کو بہتر کرتی ہے۔اعصابی کمزوری کو دور کرتی ہے ۔طاعونی گلٹیوں اور رسولیوں کو تحلیل کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔