مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


بیٹے کی وراثت میں ماں کا حصہ ؟سوال:کیا بیٹے کی پراپرٹی میں ماں کا حصہ ہوتا ہے جبکہ بیٹے کی اولاد میں بیٹے کے آگے4 بیٹے ہیں بیٹی کوئی نہیں نیز بیٹے کی وفات ہو چکی ہے۔(سعد شیخ، لاہور)جواب: جی ہاں !سگے بیٹے کی جائیداد میں ماں کا شرعی حصہ وراثت ہے جو بہر صورت ماں کو دیا جانا شرعاً ضروری ہے اور مذکورہ صورت میں ماں کو کل مال کا چھٹا حصہ ملے گا کیونکہ بیٹے کی اولاد موجود ہے ۔

علم الاعداد سے رشتے کا معلوم کرنا

سوال:بعض لوگ جوکہتے ہیں کہ وہ علم الاعداد کے ذریعے معلوم کرلیتے ہیں کہ کسی کیلئے کوئی رشتہ کیسارہے گایاکہیں سفر کرنا کیسا رہے گا؟۔ یعنی مستقبل بتاتے ہیں اورساتھ ساتھ یہ کام بھی کرتے ہیں کہ اگرکوئی کسی پریشانی میں ہو تو وہ کہتے ہیں ہم دم کریں گے۔ جس کے وہ پیسے لیتے ہیں۔کیاپڑھ کردم کرتے ہیں وہ پتہ نہیں لیکن ان کے مطابق وہ قرآن سے علاج کر رہے ہیں اس کے علاوہ کسی نے جادوکروایا ہے یا نہیں یہ بھی بتادیتے ہیں۔یہ سب کچھ اسلام میں جائز ہے؟

جواب:علم الاعدادمیں بحساب جمل کسی کے نام کے اعدادنکال کر کسی کے مقدر اورقسمت پراستدلال کیا جاتا ہے۔ ان اعدادکی تاثیر پر ایمان رکھا جاتا ہے۔ اوّل تو ان چیزوں کو مؤثر حقیقی سمجھنا شرعاً بالکل غلط اور ناجائز ہے اور انہیں قطعی اوریقینی سمجھنا غلط ہے اوراس علم پریقین رکھناگناہ ہے۔

زندگی میں جائیداد ومال تقسیم کرنے

 کی شرعی حیثیت اور طریقۂ کار

سوال :عرض ہے کہ میری والدہ کاپلاٹ ہے جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے، اسی طرح میرے والدکا بھی ایک پلاٹ ہے جس کی قیمت (پچاس ساٹھ لاکھ) روپے ہے۔ اس میں حصہ دار بھائی اوربہنیں ہیں۔ واضح رہے کہ والد کے والدین اور دادا ،دادی پہلے ہی وفات پا چکے ہیں۔ والدہ اور والد صاحب اپنی جائیداد اپنی زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ شریعت کی روشنی میں تقسیم کا طریقہ بتائیں۔ کیا کسی کو کچھ کم کسی کو زیادہ دینا شرعاً کیسا ہے؟

جواب :آپ کے والد اور والدہ اپنی زندگی میں اپنے مال وجائیداد کے خود مالک ہیں۔ جائیدادتقسیم کرنے یانہ کرنے کابھی ان کو اختیارہے، لیکن تقسیم کرنا شرعاً ان پر لازم نہیں، اور نہ ہی اولادکوان سے کسی حصہ کے مطالبہ کاحق ہے۔

تاہم اگروالدین اپنی زندگی میں بحالت صحت اپنی جائیداد تقسیم کرناچاہتے ہیں تواس میں بہتر یہ ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی کیلئے کچھ مناسب حصہ الگ کرلیں۔ پھربقیہ جائیداد بیٹے اور بیٹیوں میں تقسیم کردیں۔ لڑکے اور لڑکی کو برابر حصہ دیں۔ بلاوجہ اپنی اولادمیں سے کسی کو زیادہ کسی کو کم نہ دیں ۔

البتہ کسی بیٹے یا بیٹی کی زیادہ فرمانبرداری یا مالی اعتبارسے کمزور ہونے یا غیر شادی شدہ ہونے یا فیملی کے بڑا ہونے کی بناء پراگر اسے دوسروں کی نسبت کچھ زیادہ دیدیں توشرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ اس میں دوسروں کو نقصان پہنچانے کی نیت نہ ہو ،کیونکہ نقصان پہنچانے کی غرض سے کسی کوزیادہ اور کسی کو کم دینا گناہ ہے ،نیزجس کوجوکچھ دیں باقاعدہ تقسیم کرکے ہرایک کواس کے حصے پرعملی طورپرمالکانہ قبضہ کرا دیں، محض زبانی یاتحریری عہد کرنے سے یاسرکاری کاغذات میں محض نام درج کرانے سے شرعاًکوئی مالک نہیں بنتا۔

وفی الدرالمختار( 5؍696): لاباس بتفضیل الاولاد فی المحبۃ لانھا عمل القلب ،وکذا فی العطایا اذالم یقصد بہ الاضراروان قصد فسوی بینھم یعطی البنت کالابن عندالثانی وعلیہ الفتوی،ولو وھب فی صحتہ کل المال للولد جاز واثم،وکذا فی الخانیۃ 3؍279،وتکملہ فتح الملھم )

رقم ملے تو کیا کرنا چاہئے 

سوال:بندہ کوکچھ دن پہلے ایک ہزار کا نوٹ ملا ہے اوربندہ نے اعلان بھی لگایا تھا لیکن کچھ پتہ نہیں چلا۔ براہ کرم اس کے بارے میں حکم شرعی سے آگاہ فرمائیں۔ (شفیع الرحمن ،کراچی)

جواب: کسی مستحق اور غریب کو یہ رقم صدقہ کر دیں اور یہ صدقہ اصل مالک کی جانب سے ہی ہو گا۔ بعد میں مالک مل گیا تو انہیں اس صدقہ کا بتا دیں اگر وہ بھی اس صدقہ پرراضی ہو گیا تو ٹھیک ورنہ یہ رقم آپ کو انہیں ادا کرنی پڑے گی۔ ایسی صورت میں یہ صدقہ آپ کی طرف سے ہوجائے گا اورصدقہ کاثواب آپ کومل جائے گا۔ اگر آپ خود مستحق ہیں تو یہ پیسے آپ خودبھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 

(کذافی الدرالمختار 3؍320)

تعدادیادنہ ہونے کی صورت میں

 سجدۂ تلاوت کی ادائیگی کاحکم

سوال:سجدۂ تلاوت اگرکسی شخص کے ساری زندگی کے رہتے ہوں توان کوکیسے ادا کریں؟ جبکہ اس کوتعدادبھی یادنہیں شایدہزاروں میں ہو؟ (نعمت اللہ ،لسبیلہ)

جواب:سجدوں کی جتنی زیادہ سے زیادہ تعداد کاگمان غالب ہواتنے سجدے اداکریں اور کمی بیشی پرتوبہ واستغفاربھی کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔