مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


بیٹے کی مطلقہ سے نکاح کا مسئلہ سوال : میرے ایک دوست کی شادی چندسال پہلے ہوئی تھی کچھ عرصہ کے بعدلڑکے نے لڑکی کوطلاق دے دی ،لڑکی اس کے خاندان کی نہیں تھی بلکہ باہرسے یعنی دوسرے خاندان سے شادی کرکے لائی گئی تھی ۔اب لڑکے کاباپ اس لڑکی سے شادی کرناچاہتاہے جس کوبیٹے نے طلاق دیکرچھوڑدیاہے۔آپ سے گذارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں فتویٰ دیں کہ یہ شریعت میں جائزہے یا نہیں؟ آپ کی عین نوازش ہوگی۔جواب: صورت مسئولہ میں مذکورہ لڑکی بیٹے کے نکاح میں آنے کی وجہ سے باپ کیلئے محرم بن چکی ہے، اب اس کا لڑکے کے باپ سے کبھی نکاح نہیں ہوسکتا،لہٰذااس سے احترازلازم ہے۔قال اللہ تعالی فی القرآن الکریم (الجزء الرابع ،سورۃ نساء:آیت نمبر23)حرمت علیکم امھٰتکم وبنٰتکم۔۔۔ وحلائل ابنائکم الذین من اصلابکم

’’میں نے تمہیں فارغ کیا‘‘ سے طلاق کا مسئلہ 

سوال :’’میں نے تمہیں فارغ کیا ‘‘سے کتنی اور کب طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ؟ اس سلسلے میں مسئلہ سے آگا ہ فرمائیں، تفصیل اس مسئلہ کی یہ ہے کہ ایک شوہر نے لڑائی میں غصے سے بیوی کو ایک بار کہا کہ تو میری طرف سے فارغ ہے۔ وضاحت فرمایئے اس طرح کہنے سے کوئی طلاق تو نہیں ہوگی اگر ہوگی تو کتنی ؟

جواب :اس جملے سے1 طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا ۔اگر دوبارہ میاں بیوی کی طرح اکٹھے رہنا چاہیں تو بغیر حلالہ کے نیا نکاح کرکے دوبارہ حسب سابق میاں بیوی کی طرح اکٹھے رہ سکتے ہیں تاہم ایسی صورت میں آئندہ کیلئے شوہر کو صرف 2طلاقوں کا اختیار ہوگا لہٰذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کرنا لازم ہے ۔

شہر کے ایک مصلیٰ میں نماز جمعہ 

سوال : ہمارے شہر میں ایک کالونی کی ایک مسجد میں ہم نے نماز جمعہ شروع کی ہے مگر بہت بڑے علاقہ میں یہ ایک مسجد ہے کوئی اور مسجد نہیں ہے جس کی وجہ سے کافی لوگ مسجد دورہونے کی وجہ سے جمعہ کی نمازنہیں پڑھتے اس لئے ہم نے ارادہ کیاہے کہ ایک اور جگہ پر صرف مصلیٰ بنایا جائے جہاں ہم جمعہ کی نمازکی ابتداء کریں۔کیا اس طرح مصلیٰ پر نماز جمعہ ادا کرنا جائزہے ؟شرعی رہنمائی فرمائیں۔ (نور العین، غازی گھاٹ )

جواب :نمازجمعہ کے جوازکیلئے شہریابڑاقصبہ ہوناتوضروری ہے لیکن مسجدکاہوناضروری نہیں، لہٰذاصورت مسئولہ میں مصلیٰ میں جمعہ کی نمازاداکرناشرعاًجائزہے۔

فی الدرالمختار(1؍565)وتؤدی فی مصرواحد بمواضع کثیرۃ مطلقاًعلی المذھب وعلیہ الفتوی

غیر قانونی کام کی اجرت

سوال: جس کام پر حکومت کی طرف سے پابندی ہو لیکن جائز ہو حرام نہ ہو ، اس کو سرانجام دینے سے اجرت حلال ہوگی یا نہیں؟ (داؤد)

جواب: جوکام قانوناً منع ہو وہ کام کرنا شرعاً بھی جائز نہیں، تاہم اگر کام کردیا اور وہ کام فی نفسہ حرام نہ ہو تواس کی اجرت کی شرعاً گنجائش ہے۔

بیٹی کی شادی کیلئے رکھے زیور پر زکوٰۃ کا معاملہ

سوال: اگربیٹیوں کیلئے سونا لے کر رکھا ہو تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوتا ہے یا نہیں؟ (حبیب عالم، کراچی)

جواب: اگر یہ سونا کسی نابالغ لڑکی کی باقاعدہ ملکیت کردیا ہے یعنی تحریری یا زبانی طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ یہ زیور فلاں لڑکی کا ہے تو ایسی صورت میں اس زیور پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔ اگر بالغ لڑکی کو باقاعدہ مالک وقابض بناکر حوالے کردیا ہے تو ایسی صورت میں اس لڑکی پر اس سونے کی زکوٰۃ اداکرنا لازم ہے، چاہے لڑکی خود ادا کرے یا اس کی طرف سے اجازت لیکر والد ادا کردے دونوں صورتیں درست ہیں۔ اگر ابھی بالغ یا نابالغ لڑکی کو اس سونے کا مالک نہیں بنایا گیا تو ایسی صورت میں یہ زیور والد ہی کی ملکیت ہے اور اس کی زکوٰۃ بھی والد کو اداکرنا لازم ہے ۔ 

غروبِ آفتاب کے وقت

 تلاوتِ قرآن کرسکتے ہیں 

سوال :غروبِ آفتاب کے وقت تلاوت ِ قرآن کرسکتے ہیں ؟

جواب :جی ہاں غروبِ آفتاب کے وقت تلاوتِ قرآن کرسکتے ہیں ۔

 ایک وارث کا جائیداد رکھ کر بقیہ ورثاء کو قیمت دینا 

سوال : مسئلہ یہ ہے کہ ایک جائیدادکئی سال پرانی ہے اس کی تقسیم کس طرح کی جائے؟پرانی قیمت کے حساب سے یاآج کی قیمت کے حساب سے؟ایک وارث جائیداد اپنے پاس رکھ کر دوسرے ورثاء کواس کی قیمت دیناچاہتاہے توکون سی قیمت لگائی جائے گی؟شرعی روسے رہنمائی فرمائیں۔(عبداللہ ، لاہور)

جواب : اگرتمام ورثاء اپنی خوشی و رضا مندی سے جائیدادکی جگہ اس کی قیمت لینے پررضامندہوں تو موجودہ وقت کی قیمت کااعتبارکرکے جائیداد کو تقسیم کیا جائیگا۔ (کذافی فتاویٰ رحیمیہ 10؍283) اور جو وارث جائیدادکی قیمت لینے پررضامندنہ ہو تواسے شرعی قانون کے مطابق جائیداد میں سے حصہ دیا جائے گا۔

بچی کی پرورش کا حق نانی کو کب 

حاصل ہوتا ہے ؟

سوال :میری بیٹی کانکاح ایک شخص سے ہواتھا، تقریباً ایک سال کے بعدان کا انتقال ہوا اوران سے میری بیٹی کی ایک بچی بھی ہے جواس وقت تقریباً6مہینے کی ہے ،اب میری بیٹی کیلئے ایک مناسب رشتہ آیاہے جوکہ عنقریب انشاء اللہ طے ہوجائیگا۔

میری بیٹی اپنی بچی کی پرورش خود کرنا چاہتی ہے اوراس کا ہونے والا شوہربھی اس بات پرراضی ہے۔میں اورمیری گھروالی بھی اپنی نواسی کی پرورش کیلئے تیارہیں۔ میری بیٹی کی سابقہ ساس کہتی ہے کہ یہ بچی میرے بیٹے کی نشانی ہے اس کی پرورش میں خود کروں گی۔ حقیقت یہ ہے کہ میری بچی کی سابقہ ساس ایک پاؤں سے معذور ہے، پاؤں کٹاہواہے اوران کے شوہرنے ان کوچھوڑاہواہے۔گھرکی کفالت ان کا 13سالہ بیٹاکررہاہے ، 2 نوجوان بچیاں بھی ان کے گھر پر ہیں، گھرکاگزارا مشکل سے چل رہاہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ اس بچی کی کفالت کاصحیح حقدارکون ہے؟۔ وضاحت:بیوہ بیٹی کا ہونے والاشوہربچی کانامحرم ہے۔

جواب :صورت مسئولہ میں اگرآپ کی بیٹی کانکاح اس کی بچی کے کسی نامحرم سے ہوجاتاہے تواس کاحق پرورش ساقط ہوجائے گا۔یہ حق بجائے دادی کے نانی کوحاصل ہوگا،لہٰذااس معاملہ میں دادی کابچی کوپرورش کیلئے لینے کامطالبہ کرنادرست نہ ہوگا۔

فی الھندیۃ (1؍541)وان لم تکن لہ ام تستحق الحضانۃبان کانت غیراھل للحضانۃ اومتزوجۃ بغیرمحرم اوماتت فام الام اولی من کل واحدۃ وان علت، فان لم یکن للام ام فام الاب اولی ممن سواھاوان علت کذافی فتح القدیر۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔

سندھ میں امن وامان کی دعائیں!

سندھ میں پیپلز پارٹی میدان پر میدان مار رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ پر آصفہ بھٹو زرداری کا بلامقابلہ انتخاب ہوا اور اب قمبر شہداد کوٹ سے ضمنی الیکشن میں خورشید احمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مایوسی!

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورہر طرف سے مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں ۔ایک طرف صوبے کو مالی بحران درپیش ہے تو دوسری جانب دہشت گردی پھیلتی نظرآرہی ہے ۔ اب انہیں کابینہ کے اندر بھی مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

60نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا،عمل کا منتظر!

بلوچستان کی مخلوط حکومت کی 14 رکنی کابینہ نے بالآخر حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے چھ،چھ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکان نے بحیثیت وزراحلف اٹھایا۔

بلدیاتی اداروں کو بجٹ جاری

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے بالآخر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بجٹ جاری کر دیا۔ 32 سال کے بعد آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں کی نشاندہی پر وزارت محکمہ مقامی حکومت و دیہی ترقی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پیسے جاری کرے گی تاکہ نچلی سطح پر لوگ اپنی نگرانی میں تعمیر و ترقی کا کام کرائے جا سکیں۔