ٹی 20 ورلڈکپ میں بننے والے ریکارڈز

تحریر : روزنامہ دنیا


فاتح ٹیمیں،ٹی 20 کے 2007 ء میں ہوئے پہلے عالمی میلے کو بھارت نے اپنے نام کیا۔ 2009ء کا ایونٹ پاکستان کے نام رہا۔ 2010ء میں انگلینڈ فاتح رہی، 2012ء کے ایونٹ کو جیت کر ویسٹ انڈیز اس ٹی ٹوئنٹی کا حکمران بن گیا۔ 2014ء میں سری لنکا نے بھی ٹی 20 کا عالمی کپ جیت کر اپنا کھاتا کھولا جبکہ 2016ء میں ویسٹ انڈیز نے دوسری مرتبہ اس ایونٹ کو جیت کر تاریخ رقم کی۔

سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم

اب تک ٹی 20 کے 6 عالمی مقابلے ہوچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز سری لنکا کے پاس ہے جبکہ اس کے بعد پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دو دو مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں۔ مذکورہ ٹیموں میں ویسٹ انڈیز وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے دونوں فائنلز میں کامیابی سمیٹی جبکہ باقی ٹیموں کو ایک میں کامیابی ملی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح آسٹریلیا نے بھی ایک مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے بڑا ٹوٹل

ٹیموں کے انفرادی ٹوٹل کی بات کی جائے تو سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے جو اس نے کینیا کے خلاف 2007ء کے ایونٹ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اپنے نام کیا تھا۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل 201 رنز ہے جو اس نے 2016ء کے ایونٹ میں بنگلادیش کے خلاف بنایا تھا۔

سب سے چھوٹا ٹوٹل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں مخالف ٹیم کو سب سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بھی سری لنکا کے ہی پاس ہے۔ لنکن ٹائیگرز نے 2014 کے ایونٹ میں نیدرلینڈز کو محض 39 رنز پر پویلین پہنچا دیا تھا۔ پاکستان نے 2009 کے ایونٹ میں نیدرلینڈز کو 93 رنز پر آل آؤٹ کیا تھا جو اس کا کسی بھی ٹیم کو ایونٹ میں سب سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کا ریکارڈ ہے۔

سب سے بڑی کامیابی/ شکست

ٹی 20 ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی کا اعزاز سری لنکا کے پاس ہے جس نے 2007 ء کے ایونٹ میں کینیا کو 172 رنز کے بھاری مارجن سے زیر کیا تھا۔ اسی طرح اگر وکٹوں کے اعتبار سے بات کی جائے تو سب سے بڑی کامیابی کا اعزاز آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب اپنے حریفوں سری لنکا (2007ء) اور زمبابوے (2012ء) کے خلاف 10،10 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو اس نے 2009ء کے ایونٹ میں 82 رنز سے نیدرلینڈز کو شکست دے کر اپنی سب سے بڑی کامیابی ریکارڈ بک میں درج کروائی۔ وکٹوں کے اعتبار سے قومی ٹیم کی سب سے بڑی کامیابی 2009ء کے فائنل میں دی گئی سری لنکا کو 8 وکٹوں کی شکست ہے۔

سب سے بڑے ہدف کا تعاقب

ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے۔ انگلش ٹیم نے 2016ء کے ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 230 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کا ریکارڈ 176 رنز کا ہے جو اس نے 2016ء کے ایونٹ میں حاصل کیا تھا۔

سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی

سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 1016 رنز کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ 96 رنز کے فرق سے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی جانب سے 546، 546 رنز کے ساتھ شاہد آفریدی اور شعیب ملک مشترکہ طور پر ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

سب سے بڑا انفرادی اسکور

نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم 123 رنز کے ساتھ ایونٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی ہیں، اس فہرست میں پاکستان کے احمد شہزاد 111 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سب سے زیادہ سنچریاں

ٹی 20 ورلڈکپ میں کرس گیل 2 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں صف اوّل ہیں جبکہ احمد شہزاد (پاکستان)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، سریش رائنا (بھارت)، برینڈن میک کلم (نیوزی لینڈ)، ایلکس ہیلز (انگلینڈ) اور تمیم اقبال (بنگلا دیش) کی ایک ایک سنچری ہے۔

سب سے زیادہ نصف سنچریاں

بھارت کے ویرات کوہلی 9 نصف سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ 50 یا زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں وہ کریس گیل کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اکمل برادران کے پاس ہے۔ عمر اکمل اور کامران اکمل نے ٹی 20 ورلڈکپ میں تین تین نصف سنچریاں بنائیں۔

سب سے زیادہ ڈکس (صفر پر آؤٹ)

ایونٹ میں سب سے زیادہ ڈکس پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ مشترکہ طور پر پاکستان کے شاہد آفریدی اور سری لنکا کے تلک رتنے دلشان کے پاس ہے جو 5، 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ چھکے

کرس گیل چھکوں کے ریکارڈ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں 60 چھکے لگاچکے ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر چھکوں کی تعداد 33 ہے جو بھارت کے یوراج سنگھ نے لگائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا ہے، انہوں نے 5 ایونٹس میں مجموعی طور پر 21 چھکے لگائے۔

ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے

اس درجہ بندی میں بھی کرس گیل کا ثانی کوئی نہیں، 2016ء کے ایونٹ میں ایک اننگز میں 11، جبکہ 2007ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 چھکے لگائے تھے۔

ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز

بھارت کے ویرات کوہلی 317 رنز کے ساتھ ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 2014ء میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سلمان بٹ کا ہے جنہوں نے 2010ء میں 223 رنز بنائے تھے۔

سب سے زیادہ وکٹیں

ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہے۔ وہ 39 وکٹوں کے ساتھ اس ایونٹ میں سرفہرست ہیں۔ اسی فہرست میں سعید اجمل 36 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ عمر گل 35 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ہیٹ ٹرکس

ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں رواں سیزن کے آغاز سے قبل تک صرف ایک ہی ہیٹ ٹرک بنائی گئی تھی، اور یہ کارنامہ بریٹ لی نے 2007ء کے ایونٹ میں بنگلا دیش کے خلاف انجام دیا تھا۔ رواں ایونٹ کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک بھی بنالی گئی ہے اور اس مرتبہ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے نیدرلینڈز کیخلاف ہیٹ ٹرک بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ 

بہترین بائولنگ

ٹی 20 ورلڈکپ کے ایک میچ میں بہترین باولنگ کا ریکارڈ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے پاس ہے، انہوں نے 2012ء کے ایونٹ میں زمبابوے کے خلاف 6 وکٹیں لی تھیں۔ پاکستان کے عمر گل 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

وکٹ کیپر ریکارڈز/سب سے زیادہ شکار

بھارت کے ایم ایس دھونی وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے اپنے کریئر میں مجموعی طور پر 32 شکار کیے، ان کے بعد دوسرے کامیاب وکٹ کیپر پاکستان کے کامران اکمل تھے جنہوں نے 30 بیٹرز کو اپنا شکار بنایا۔

سب سے زیادہ میچز بطور امپائر

پاکستان کے علیم ڈار 35 میچز کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے میچ آفیشل ہیں۔ ان کے علاوہ اسد رؤف بھی 19 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔