کھلاڑی پریشر سے آزاد ہوکر کھیلیں، وسیم اکرم،مشتاق احمد، شعیب اختر،یونس خان کا ٹیم کو مشورہ

تحریر : روزنامہ دنیا


بہترین منصوبہ بندی اور اوپننگ پارٹنرشپ ضروری ہے: وسیم اکرم،پاکستانی ٹیم کو ہار کا خوف نکال کر کھیلنا ہو گا: مشتاق احمد،کھلاڑیوں کو خود کو پر سکون رکھنا ہو گا: شعیب اختر،ہمیں بھارت کے خلاف 4 فاسٹ باؤلرز کو کھلانا چاہئے:یونس خان

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا، اس میچ کے حوالے سے پاکستان کے سابق کرکٹرز مشتاق احمد، وسیم اکرم، شعیب اختر اور یونس خان نے روزنامہ ’’دنیا‘‘ کی وساطت سے قومی ٹیم کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ بہت پریشر والا ہے، جو پریشر میں صحیح کھیلے گا وہی میچ جیتے گا۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ آج کا میچ پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں۔

سابق مایہ ناز سپن بائولر مشتاق احمد نے روزنامہ ’’دنیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ٹف ہو گا۔پاکستانی ٹیم کو یہ ڈر اپنے ذہنوں سے نکالنا ہو گا کہ ہم بھارت سے پہلے بھی ٹی 20 میں 6میچ ہار چکے ہیں۔ آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم کو بھارت پر اٹیک کرنا ہوگا۔ تب ہی ہم بھارت کو اس میچ میں شکست دے سکتے ہیں۔

مجموعی طور پر ان کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ ’’ٹی 20‘‘ میں کسی کو بھی آپ نے چھوٹی ٹیم نہیں سمجھنا ہوتا۔ ٹونٹی 20 گیم مومینٹم کی ہے۔ جس ٹیم کا مومینٹم آغاز سے ہی قائم ہو جائے وہ فائنل میں جگہ بنا لیتی ہے۔ ہماری ٹیم اگر اپنے ٹیلنٹ کے مطابق گیم پلان پرعمل درآمد کرے تو پاکستانی ٹیم کے ’’ٹی 20ورلڈ کپ‘‘ جیتنے کے بہت چانسز ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ پاکستان ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شکل میں ایک طاقت آئی ہے جس سے ہمارا مڈل آرڈر بہت مضبوط ہوا ہے اور یو اے ای کی پچز پر یہ بہت کارگر ثابت ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کو بہت ذہانت سے کھیلنا ہو گا اور ہر کھلاڑی کو دورانِ کھیل اپنا رول بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی ضرور ت ہے۔ تب ہی پاکستا ن آگے آنے والے ٹی 20میچز میں جیت پائے گا۔ اس ٹورنا منٹ میں جس بھی ٹیم کی فٹنس مضبوط ہو گی اس کے بھی جیتنے کے بہت چانسز ہیں، کیونکہ متحدہ عرب امارات میں موسم نے بڑا اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ٹی 20 ایونٹ کیلئے ہمارے پاس ٹیم میں سیزنل اسپنرز موجود ہیں، جن میں شاداب خان، عماد وسیم، نواز، شعیب ملک اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ یوں ہمارے پاس اسپنرز کی ویری ایشن موجود ہے جو کہ اس طرح کے ایونٹ میں  ہمارے لیے بہت مفید ہے۔ اسی طرح فاسٹ بائولرز میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی حریف ٹیموں پر بھاری ثابت ہوں گے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا کافی تجربہ ہے۔ شعیب ملک کو واپس قومی کرکٹ اسکواڈ میں لایا گیا ہے۔مڈل آرڈر میں ہمارے پاس دو تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ اور شعیب ملک کی صورت میں موجود ہیں۔دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک بابر اعظم ہیں۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کی اوپننگ پارٹنرشپ گزشتہ میچز میں بڑی زبردست رہی ہے۔ یہ ماننا ہو گا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم نوجوانوں پر مشتمل ہے، مگرجس بھی ٹیم کے پاس اسپنرز اچھے ہوں گے وہی ٹیم اس ورلڈ کپ میں آگے جا پائے گی۔ پاکستانی ٹیم کو منصوبہ بندی کے ساتھ چلنا ہو گا۔ اگر پہلے چھ اوورز میں دو وکٹیں گر بھی جائیں تو نئے آنے والے کھلاڑیوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم نے پہلے دس اوورز میں کتنے رنز سکور کرنے ہیں یا آخری دو اووروں میں کتنا سکور کرنا ہے۔ٹی 20میچز میں عموماً ٹیمیں 6سے 12اوورز کے بیچ میں پھنستی ہیں۔ صحیح طریقہ یہی ہے کہ ہمیں کھیل کے دوران اپنا مومینٹم قائم رکھنا ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے کہ ہم پریشر میں جلدی آ جاتے ہیں، جبکہ اس طرح کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی طرح بغیر پریشر لیے کھیلنا ہو گا۔ 

2009ء کا عالمی کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس ورلڈ کپ میں بہترین پرفارم کرے گی۔ ہمارے پاس باؤلنگ میں زیادہ آپشنز موجود نہیں ہیں۔ اسپنرز کی بات کی جائے تو عماد وسیم بھی کچھ زیادہ بال ٹرن نہیں کر پا رہے۔ ہمارا پہلا میچ بھارت کے ساتھ ہے اور اتنے بڑے میچ کا اپنا ایک پریشر ہوتا ہے،میرا خیال ہے کہ ہمیں بھارت کے خلات چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانا چاہئے۔محمد وسیم کی صورت میں ہمارے پاس ایک اچھا آل راؤنڈر موجود ہے اور اپنی قابلیت کو انہوں نے ثابت کیا ہے۔ اس مرتبہ ہمیں روائتی کرکٹ سے ہٹ کر کھیلنا ہو گا کچھ ایسا کرنا ہوگا جو مخالف ٹیموں کے لئے حیران کن ہو۔ ہمیں اپنی طاقت اور قابلیت کو استعمال کرنا چاہئے، ضروری نہیں ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کر پا رہاتو اس کو لازماً ٹیم میں شامل کرنا ہے۔ آپ کو کھلاڑیوں کی قابلیت کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم ہمیشہ سے دوسری ٹیموں کے لئے غیر متوقع رہی ہے ۔ہم کبھی بھی اپنی پلاننگ کے لئے مشہور نہیں رہے اس لئے مجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

سابق فاسٹ بائولر شعیب اخترکا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میگا ایونٹ ہے اور ہر بڑے ایونٹ کا پریشر کھلاڑیوں پر ہوتا ہے۔ یہ پریشر کھیل سے زیادہ اس ردعمل کا ہوتا ہے جو ہارنے والی ٹیم کو فیس کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ اپنے روائتی حریف بھارت سے ہے اور پاکستان ٹیم کو خود کو پر سکون رکھنا ہو گا کیونکہ اس ایونٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو کمزور حریف بتا رہا ہے کہ ہماری ٹیم یہ میچ آسانی سے اپنے نام کر لے گی۔ یہی وجہ ہے جس سے بھارت کی کرکٹ ٹیم پر مزید دباؤ بڑھے گا۔ پاکستان کے لئے اس میگا ایونٹ میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں نے جو ہمارے ساتھ کیا اس سے ہمارا دل دکھا ہوا ہے اور یہ ایونٹ ایک سنہر ی موقع ہے خود کو ثابت کرنے کا اور دنیا کو دکھانے کا کہ ہم کتنی بڑی ٹیم ہیں۔ جہاں تک بھارت اور پاکستان کے مقابلے کی بات ہے تو یہ میچ پاکستان کو ہر صورت جیتنا ہوگا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کی پیس کا تعین کرے گا کہ ٹورنامنٹ میں  پرفارمنس کیسی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔