مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


قرض دی گئی رقم پرمشروط نفع کی شرعی حیثیتسوال:۔فریق اوّل زید نے فریق دوم خالد کو پانچ لاکھ روپے اس شرط کے ساتھ دیئے کہ خالد اس سے کاروبار کرتا رہے اور پانچ ہزار ہر ماہ دو سال تک زید کو ادا کرے، دوسال بعد جب اس کا کاروبار سیٹ ہو جائے تو وہ پانچ لاکھ واپس کردے۔ دونوں فریق اس پر راضی اور عمل پیرا ہیں شرعاً اس صورت کا کیا حکم ہے؟جواب:۔صورت مسئولہ میں رقم قرض دیکر اس پرنفع لینے کا معاملہ شرعاً سود ہے۔ اس معاہدہ اور لین دین کی وجہ سے فریقین گناہگار ہوئے ہیں، دونوں پر معاملہ کوختم کرنا اور توبہ و استغفار کرنا لازم ہے۔

طلاق یافتہ لڑکی کا جہیز

 دوسری لڑکی کو دینا

سوال:۔ ایک انتہائی غریب شخص کی تین بیٹیوں کی شادی برادری کے بڑے بکر نے برادری سے چندہ کر کے ایک ہی خاندان میں  کروائی تھیں۔کچھ عرصہ بعد ایک لڑکی کو اس کے شوہر نے طلاق دی تو دوسری دونوں لڑکیوں کو بھی ان کے شوہروں نے طلاق دیدی۔ تینوں لڑکیوں کو جہیز میں دیئے گئے سامان کے بارے میں برادری کے چندہ دینے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ جہیزہم نے اللہ کیلئے ان لڑکیوں کو دیا تھا لہٰذا یہ جہیز ان لڑکیوں کا ہے جبکہ بکر کاکہناہے کہ جہیز کا سامان مجھے دیا جائے، میں کسی اور غریب لڑکی کو شادی میں یہ جہیز دوں گا۔ شرعی طور پر رہنمائی فرمائیں کہ بکرکی بات صحیح ہے یا غلط؟ اور جہیزکا حقدارکون ہے؟

جواب:۔جہیز میں جس لڑکی کو جو سامان دیا گیا اس کی مالک وہی لڑکی ہے، لہٰذا بکرکیلئے یہ سامان لیکرکسی اور لڑکی کو جہیز میں دینا شرعاً جائز نہیں، اس سے احترازکرنا لازم ہے۔فی الدر المختار(۳؍۱۵۵)جھزابنتہ بجھازوسلمھاذلک لیس لہ الاستردادمنھاولالورثتہ بعدہ۔

مشروط طلاق کاشرعی مسئلہ

سوال:۔ میرا نکاح فاطمہ کے ساتھ تقریباً 15سال قبل ہوا تھا اور ہمارے 3بچے بھی ہیں، ابھی ایک سال قبل بہن کے ساتھ کسی معاملہ پر میں نے بہن کو یہ الفاظ کہے: ’’میں نے آئندہ اگر آپ سے گلہ کیا تو وائف کو طلاق‘‘ واضح رہے کہ یہ الفاظ میں نے صرف ایک مرتبہ کہے ہیں اور اس کے بعد ابھی تک بہن سے کوئی گلہ شکوہ نہیں کیا۔ لیکن ابھی ڈھائی مہینہ قبل ایک معاملہ میں بہن ایک بھائی کے بارے میں کہہ رہی تھی کہ بھائی صحیح نہیں کر رہا تو اس کے جواب میں والدہ کو مخاطب کر کے میں نے کہا کہ بھائی اپنی جگہ صحیح ہے، واضح رہے کہ میں نے اس کے علاوہ کبھی کوئی زبانی یا تحریری طلاق کے الفاظ استعمال نہیں کئے۔ اب آپ سے شریعت کی روشنی میں مجھے دو باتوں کے متعلق رہنمائی درکارہے:(۱) کیامذکورہ الفاظ سے یا بہن کے جواب میں والدہ کویہ کہنے سے کہ بھائی اپنی جگہ صحیح ہے، میری بیوی پرکوئی طلاق تو واقع نہیں ہوئی؟(۲)اگر آئندہ میں نے بہن سے کوئی گلہ کیا تو ایسی صورت میں میرے لئے شرعی حکم کیا ہو گا؟

جواب:۔صورت مسئولہ میں فی الحال آپ کی بیوی پرکوئی طلاق واقع نہیں ہوئی تاہم آپ نے جو خط کشیدہ الفاظ استعمال کئے ہیں یہ تعلیق(مشروط) طلاق ہے جس کاحکم یہ ہے کہ آئندہ اگرآپ نے اپنی مذکورہ بہن سے کوئی گلہ کیا تو آپ کی بیوی پرایک طلاق رجعی واقع ہو جائیگی۔ جس میں آپ کو بیوی کی عدت کے دوران رجوع کا اختیار ہو گا۔ اگرعدت کے دوران آپ نے رجوع کر لیا تو نکاح حسب سابق برقرار رہے گا۔ اگر عدت میں رجوع نہیں کیا تو نکاح ختم ہو جائیگا اور تجدیدنکاح کے بغیردوبارہ ساتھ رہنے کی گنجائش نہ ہوگی۔ آئندہ آپ کوصرف دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ۔ واضح رہے کہ یہ حکم اس وقت ہے جبکہ اس سے قبل یا بعد آپ نے کبھی کوئی زبانی یا تحریری طلاق نہ دی ہو۔ بصورت دیگریہ حکم نہیں ہو گا۔ ایسی صورت میں تفصیل لکھ کر مسئلہ دوبارہ معلوم کر لیاجائے۔

فی الھندیۃ (۱؍۴۴۰)واذاطلق الرجل امرأتہ تطلیقۃرجعیۃ اوتطلیقتی نفلہ ان یراجعھافی عدتھارضیت بذلک اولم ترض۔ وفی الھندیۃ (۱؍۴۲۰) واذااضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط۔

طلاق دینے پرجرمانہ مقررکرنا

سوال:۔ مفتی صاحب میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ ان تینوں لڑکیوںکے شوہروں پر 2 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا،اس جرمانہ کی رقم کا شرعاً حقدار کون ہے؟ (سائل: محمدعبید،کراچی)

جواب:۔ صورت مسئولہ میں لڑکوں سے جرمانہ کے طور پر 2لاکھ کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ نیزاگریہ رقم لڑکوں سے لی گئی ہو تو اب انہیں واپس کرنا لازم ہو گا۔

فی مشکوۃ المصابیح (۲۵۵)الالاتظلمواالا لایحل مال امریٔ الابطیب نفس منہ۔فی ردالمحتار (۴؍۶۲)، وفی شرح الآثار:التعزیربالمال کان فی ابتداء الاسلام  ثم  نسخ والحاصل ان المذھب عدم  التعزیر بالمال وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ(۶؍۲۰۱)

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔