چاند ستارے
یوں چمکیں آکاش پہ تارے جیسے ہوں مہتاب کے پارے
ننھے منے پیارے پیارے
بچوں اور بوڑھوں کے سہارے
یہ گل بوٹے یہ مہ پارے
حسن کی ندیاں نور کے دھارے
چاندنی شب میں چاند نہایا
پھر آکر ندیا کے کنارے
کھیل رہے ہیں آنکھ مچولی
بارہ برجوں کے سیارے
چاند کی خاطر دیکھو بچو
ناچ رہے ہیں شام سے تارے