شادی سیزن : گھر میں فیشل کریں

تحریر : مہوش اکرام


کم خرچ بالا نشین ، بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں ، کچن میں موجود اشیاء سے خوبصورت بنیں

شادی سیزن آن ہے،آپ خود دلہن بننے والی ہیں یا آپ کے کسی عزیزکی شادی قریب ہے۔تقریبات کے دوران اگر پرفیکٹ تصویریں بنواناچاہتی ہیں تو اپنے چہرے کو نظر انداز نہ کریں۔ بہترین کپڑوں کے ساتھ اگر آپ کا چہرہ تروتازہ نہیں لگے گا تو آپ کو وہ تعریفیں کبھی نہیں ملیں گی جن کی آپ خواہش رکھتی ہیں۔ایک مکمل فیشل نہ صرف آپ کے چہرے کے تناؤ کو ختم کرے گا بلکہ قدرتی چمک بھی واپس لائے گا۔ اس کیلئے آپ کو بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں،آپ اپنے کچن میں دستیاب اشیاء استعمال کریں۔ڈو اِٹ یور سیلف، فیشل کاطریقہ یہ ہے۔

مرحلہ نمبر1:جلدکی حفاظت اور قدرتی کلینزنگ کیلئے ہمیں چاہئے نیم، شہد اور ہلدی۔ 

یہ تینوں اشیاء مہاسوں اور بریک آؤٹ سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان کے استعمال سے ناصرف آپ کو چمکدار جلد ملے گی بلکہ یہ جلد کو نرمی اور نمی بھی بخشیں گی۔ 

ترکیب: نیم کے پتے 5 عدد، شہدایک چمچ، ہلدی 2چٹکی۔

ہدایات: پیسٹ بنانے کیلئے ان کو 5:1:2 کے تناسب سے مکس کریں۔تازہ پتے نہ ہوں تو نیم پاؤڈر کے 4 چمچ استعمال کر سکتی ہیں۔ تھوڑے سے گرم پانی میں مکسچر بنائیں اور اسے  10 منٹ تک چہرے پر لگائیں۔ سادہ پانی سے دھوتے ہوئے چہرے پر اچھی طرح مساج کریں۔ کلینزنگ کے دوران  ہاتھوں کو پانی لگا کر پیسٹ کو چہرے پر ملیں اور اسفنج سے صاف کر لیں۔

مرحلہ نمبر2:پپیتا اور دلیے کاسکرب

پپیتا، جیسا کہ آپ جانتی ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور وٹامن اے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ کچے پپیتے کا پیسٹ داغ دھبوں کوختم کرتا ہے۔

اسکرب کے اجزاء: پپیتا، براؤن شوگر، دلیا

ہدایات: پپیتے کا ایک ٹکڑا پیس لیں۔ اس میں ایک چائے کا چمچ براؤن شوگر اور دلیا شامل کریں۔ سرکلر موشن میں اپنے چہرے کو مساج کریں۔ اس مرحلے میں ناک کے اردگرد اور ٹھوڈی پر زیادہ مساج کریں لیکن جلد پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں۔ 10 منٹ بعد چہرہ پانی سے دھولیں۔

مرحلہ نمبر3: صندل پاؤڈر اور عرق گلاب کا ماسک

صندل کی لکڑی کو روایتی طور پر جلد کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں ٹھنڈک کی خصوصیات ہوتی ہیں جبکہ عرق گلاب کے ساتھ مل کر یہ چمکدار جلد فراہم کرتا ہے۔ مجموعی طور پر اگر آپ کی جلد روکھی اور بے رونق ہو تو یہ ایک شاندار فیس ماسک ہے۔

ہدایات:ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچ صندل پاؤڈر ڈالیں اور اس میں چند قطرے عرق گلاب ڈال کر پیسٹ تیار کریں، چہرے پر لگائیں۔ جب ماسک خشک ہو جائے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ضروری نوٹ: تقریب میں جانے سے کم از کم  24گھنٹے پہلے یہ فیشل کریں۔

مہوش اکرم فیشن اور بیوٹی ایکسپرٹ ہیں، فیشن اور بیوٹی ٹپس کے حوالے سے ان کی تحریریںاور وی لاگز خواتین میں بہت مقبول ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔

سندھ میں امن وامان کی دعائیں!

سندھ میں پیپلز پارٹی میدان پر میدان مار رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ پر آصفہ بھٹو زرداری کا بلامقابلہ انتخاب ہوا اور اب قمبر شہداد کوٹ سے ضمنی الیکشن میں خورشید احمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مایوسی!

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورہر طرف سے مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں ۔ایک طرف صوبے کو مالی بحران درپیش ہے تو دوسری جانب دہشت گردی پھیلتی نظرآرہی ہے ۔ اب انہیں کابینہ کے اندر بھی مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

60نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا،عمل کا منتظر!

بلوچستان کی مخلوط حکومت کی 14 رکنی کابینہ نے بالآخر حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے چھ،چھ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکان نے بحیثیت وزراحلف اٹھایا۔

بلدیاتی اداروں کو بجٹ جاری

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے بالآخر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بجٹ جاری کر دیا۔ 32 سال کے بعد آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں کی نشاندہی پر وزارت محکمہ مقامی حکومت و دیہی ترقی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پیسے جاری کرے گی تاکہ نچلی سطح پر لوگ اپنی نگرانی میں تعمیر و ترقی کا کام کرائے جا سکیں۔