ناخنوں کی سجاوٹ، خوبصورت دکھنے کیلئے ناخنوں پر بھی توجہ دیں

تحریر : مہوش اکرم


2022ء میں خوبصورت لگنے کیلئے دیگر اہم ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ نیل آرٹ اور نیل پالش پرتوجہ دینا بھی اہم ہے۔ ہم سب اس بات سے اتفاق کر تے ہیں کہ خوبصورتی کے رجحانات میں سے ایک ہماری انگلیوں کی نوک پر ہے یعنی ہمارے ناخن۔

بال کٹوانے یا جلد کی دیکھ بھال کیلئے بہت سے اجزاء کو آزمانے کے برعکس، اپنے ناخنوں کو بنائوٹ، ڈیزائن اور نیل کلرکے ساتھ سجانا انتہائی آسان ہے۔ نیل پالش ہاتھوں کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے کوئی بھی تقریب ہو خواتین نیل پالش لگانا پسندکرتی ہیں۔ ناخنوں پر چمکدار نیا رنگ آپ کے مزاج کو بہتر بناتا اور اعتماد کو بڑھاتا ہے۔اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والے 12 مہینوں میں آپ اپنے ناخنوں پر بھی مکمل توجہ دیں گی۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ 2022ء میں نیل پالش کے کون سے رنگ زیادہ نظر آئیں گے تو یہ پڑھیں۔ جی جناب! نئے سال کے نیل ٹرینڈز دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

1)دھوپ جیسا چمکیلا اور زرد رنگ:عالمی سطح پرکوئی بھی موسم بہار کا فیشن شو دیکھ لیں، ماڈلزنے پیلے رنگ کی نیل پالش لگا رکھی ہو گی۔ ہلکی رنگت کیلئے لیموں رنگ اورگہرے رنگ والے افراد میری گولڈ کلر استعمال کریں۔ 

2)سبزرنگ: نئی نسل کا سب سے پسندیدہ رنگ سبز ہے۔ سبز کا ہر شیڈ 2022ء کے نیل کلر میں آگے آگے ہے۔ زیتون جیسا سبز ہو یا پودینے کے رنگ جیسا، نوجوان لڑکیاں اس رنگ کو پسندکر رہی ہیں۔

3) بولڈفیوشیاپنکـ:گلابی بہت ہی تروتازہ اور رنگین رنگ ہے، اس سال نیل پالش میں یہ رنگ واپسی کر رہا ہے۔ ہر ٹو ن کی جلد کے ساتھ بالکل جچ جاتا ہے۔ یہ بولڈ نارنجی اور ناشپاتی کے شیڈز کے ساتھ بھی ناقابل یقین حد تک بہتر لگتا ہے۔

3)پیری ونکل رنگ:پیری ونکل پلانٹ جیسا ہلکا گلابی اور جامنی رنگ 2022ء کاسب سے فیورٹ نیل پالش کا شیڈ ہو گا جسے آپ ضرور آزمائیں۔ یہ رنگ ہر رنگت پر خوبصورت نظر آتا ہے اور آپ کے ناخن کے ڈیزائن میں ضم ہوکر ایک بہترین لک دیتا ہے۔

4)سرخ رنگ:2022ء میں سرخ ناخنوں کے ساتھ اپنا سٹائل اسٹیٹمنٹ بنائیں۔ ریٹرو شیڈ چھوٹے یا لمبے ناخنوں پر بہت اچھا لگتا ہے، اور آپ کی انگلیوں کی طرف توجہ مبذول کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی ہے۔

5)نیلارنگ:نیلی نیل پالش کے بغیر بہار کا موسم ادھوراہے۔ جی بالکل فیروزی، نیلے اورسکائی بلیو کلر کی نیل پالش بھی لازمی لگائیں۔

6)ملٹی کلر:مکس اینڈ میچ کا فارمولا نیل پالش پر بھی لاگو ہو گا۔ کئی رنگوں کوالگ الگ انگلیوں پر لگا کر آپ بہت ہی اسٹائلش لگیں گی۔

7)گولڈن رنگ:گولڈن رنگ کی نیل پالش پورا سال فیشن میں ان رہے گی، اس کا مٹیلک رنگ ہو یا میٹ دونوں ہی پسندکئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گولڈن گلٹر کوکسی بھی نیل پالش پر ٹاپ کوٹ کیلئے بھی استعمال کریں۔

نیل آرٹ کی بات کریں تو کلاسک فرنچ نیل آرٹ اس سال بھی مقبول رہے گا جبکہ فرنچ ٹپ کا رواج بھی زور پکڑے گا۔2022ء میں کلاسک ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فرنچ لائن نیل پالش پسندکی جائے گی۔ رنگین فرنچ ٹپ ٹرینڈکاحصہ ہیں رینبو کلر ٹِپ کا رجحان پہلے سے زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔

زیورات صرف آپ کے جسم کے لیے نہیں بلکہ آپ انہیں اپنے ناخنوں پر بھی پہن سکتے ہیں۔ چھوٹی بالیاں یا ناخنوں میں چمکتے نگ جڑ لیں، آپ منفرد نظر آئیں گے۔فیشن گرو کہتے ہیں سٹیٹمنٹ نیل جیولری ٹرینڈ میں رہے گی۔ 

اینیمل پرنٹ نیل آرٹ میں زیبرا پرنٹ فیشن میں ان ہو رہا ہے جبکہ سیاہ اور سفید رنگ کے امتراج سے بنا ماربل نیل آرٹ بھی ضرور لگائیں، جیومیٹرک نیل آرٹ اور مسکراتے چہروں کو بھی نیل آرٹ میں خاص جگہ مل رہی ہے۔ کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں تو 2022ء میں ناخنوں پرنیل آرٹ میں فروٹ نیل آرٹ کو ضرور آزمائیں، اس کے علاوہ آگ کے شعلوں جیسا نیل آرٹ بھی خوب داد سمیٹے گا۔

آپ بھی 2022ء کے ان ٹرینڈز کو اپنانا چاہیں تو اوپر بتائے گئے مختلف خوبصورت ڈیزائنز سے آئیڈیا لے کر اپنا شوق پورا کر سکتی ہیں۔ اس کیلئے ضروری نہیں کہ آپ بیوٹی پارلر ہی جائیں، آپ گھر میں خود یہ کام کرسکتی ہیں۔ مزید بیوٹی ٹپس کیلئے آپ میرا یوٹیوب چینل، فیس بک پیج یا بلاگ ’’آل ان ون دی بیسٹ بلاگ‘‘ بھی دیکھ سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔

الزامات لگاتے رہو،کام نہ کرو!

سندھ کی سیاست بڑی عجیب ہے، یہاں ایک دوسرے پر الزامات اور پھر جوابی الزامات کا تسلسل چلتا رہتا ہے۔ اگر نہیں چلتی تو عوام کی نہیں چلتی۔ وہ چلاتے رہیں، روتے رہیں، ان کی پکار سننے والا کوئی نہیں ہوتا۔ پیپلز پارٹی میں البتہ ایک صلاحیت دوسری تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہے، اور وہ یہ کہ کم از کم عوام کو بولنے کا موقع تو دیتی ہے۔ شاید وہ اس مقولے پر عمل کرتی ہے کہ بولنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے، اور عوام بھی تھک ہار کر ایک بار پھر مہنگائی اور مظالم کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کرلیتے ہیں۔ پہلے بات کرتے ہیں سیاست کی۔

خیبر پختونخوا کے دوہرے مسائل

خیبرپختونخوا اس وقت بارشوں،مہنگائی، چوری رہزنی اور بدامنی کی زد میں ہے ۔حالات ہیں کہ آئے روز بگڑتے چلے جارہے ہیں۔

بلوچستان،صوبائی کابینہ کی تشکیل کب ہو گی ؟

آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد خیال کیا جارہا تھا کہ صوبائی حکومت اور کابینہ کی تشکیل تین ہفتوں تک کردی جائے گی اور انتخابات کی وجہ سے التوا کا شکار ہونے والے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا جائے گا مگر دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود صوبے میں اب تک صوبائی اسمبلی کے تعارفی اجلاس اور وزیر اعلیٰ کے حلف اٹھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوسکا۔

آزادکشمیر حکومت کی ایک سالہ کارکردگی

20 اپریل کو آزاد جموں وکشمیر کی اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ گزشتہ سال آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو نا اہل قرار دیا گیا تو مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے ارکان نے مشترکہ طور پر چوہدری انوار الحق کو وزیر اعظم بنالیا جو اُس وقت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر تھے۔ حلف اٹھانے کے بعد چوہدری انوار الحق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی، اچھی حکمرانی ، میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائی کی عملی کوشش کریں گے۔