آج کا پکوان

تحریر : روزنامہ دنیا


ٹھنڈا موسم ۔۔۔اور گرما گرم سوپ سردیوں کے موسم میں گرما گرم سُوپ ناصرف توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کا لذیذ ذائقہ منہ کا مزہ بھی خوشگوار بنانے میں معاون ہے۔ ذیل میں سوپ کی کچھ لذیذ اقسام کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ خود کو گرم، پُرجوش اور چُست رکھنے کیلئے آپ بھی ان مزیدار سوپس کو گھر پر آسانی سے بنا سکتی ہیں۔

اٹالین نوڈلزسوپ 

اجزا :چکن کی یخنی چھ کپ،ہرے دھنیے کی ڈنڈیاں چھ عدد،کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ، چکن  بون لیس 6 سے 8 بوٹیاں، نوڈلز ایک پیکٹ، ہری یا لال مرچیں کٹی ہوئی، ہری پیاز دو عدد، فش ساس  ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ

ترکیب: یخنی گرم کرکے دھنیے کی ڈنڈیاں ، ادرک اور نمک ڈال دیں، چند ابال آنے کے بعد یخنی چھان لیں۔ یخنی کو اب چکن کی باریک کٹی ہوئی سینے کی بوٹیوں کے ساتھ پکائیں۔ اس کے ساتھ نوڈلز بھی توڑ کر شامل کر دیں۔گوشت کے گلنے اور نوڈلز کے نرم ہونے کے بعد ہری پیاز اور لال مرچیں شامل کریں، فش ساس ڈال کر دھنیے کے پتوں کو پیالے کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔

چقندر کا سوپ

اجزاء:چقندر تین عدد، گاجر دو عدد، نمک حسب ذائقہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چمچ، پیاز ایک عدد درمیانی، چکن کی یخنی چار پیالی، کوکونٹ ملک ایک پیالی، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی کا سلائس ایک عدد، فریش کریم حسب پسند، کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:گاجر اور چقندرکو چھیل کر ٹکڑے کر لیں (آدھا چقندر محفوظ کر لیں) ادرک کو باریک کاٹ لیں۔ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں پھر اس میں چقندر اور گاجر ڈال کر فرائی کریں اور یخنی ڈال دیں، جب سبزیاں گلنے پر آ جائیں تو انہیں لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ دوبارہ سے پین میں ڈال کر پکنے رکھیں اور اس میں کوکونٹ ملک، ادرک اور باریک کٹا ہوا چقندر شامل کر کے آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔

ایگ سوپ

اجزاء: چکن کی یخنی چار پیالی، انڈے تین عدد ،نمک حسب ذائقہ، کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، ہری پیازدو عدد، سویاسوس دوکھانے کے چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھ چائے کا چمچ،کارن فلار دو کھانے کے چمچ، آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:پین میں آئل ڈالیں، اس میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں اوراس میں چکن کی یخنی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے ابال آنے دیں۔ابال آنے پر اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔پھر ہلکے سے پھینٹے ہوئے انڈوں کو تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے شامل کریں۔کارن فلور کے چارکھانے کے چمچ پانی میں گھول کر سوپ میں ڈال اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتارلیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر اس میں سرکہ اور سویا سوس ڈالیں اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز چھڑک کر پیش کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آپسی میل ملاقات کے آداب

اسلام انسانی زندگی کی حفاظت اور اُس کی بقاء کا سب سے بڑا ضامن ہے وہ پوری انسانیت کو معاشرے میں ایک دوسرے کی جان ومال کی حفاظت اور حرمت کا پابند بناتا ہے اور جزا وسزا کے اُصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے متوازن انداز میں تنبیہ کرتا ہے: ’’اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی شریعت کے فتویٰ کی رُو سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتح یاب ہے‘‘(سورۃ الاسراء:33)۔

شوال کی فضیلت

شوال کا شمار 4 حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے

غزوہ اُحدمعرکہ حق و باطل

غزوہ بدر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے مشرکین مکہ نے مسلمانوں سے یہ جنگ لڑی غزوہ اُحد میں70 مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں زیادہ تر انصار تھے

مسائل اور ان کا حل

غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

حکومت کے معاشی و سیاسی چیلنجز

الیکشن اور حکومت سازی میں مشکلات کو عبور کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اب حکومت چلانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سب سے بڑا چیلنج ہے معاشی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط خصوصاً ًپٹرولیم، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے مہنگائی میں جو اضافہ کیا ہے اس سے مہنگائی کے شعلے کچھ ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ یہ اب ہر سمت پھیلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت مخالف تحریک اور حکومتی صف بندی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور حکومت خود کو ملک کے حالات کے تناظر میں سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کو مختلف محاذوں پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔