ذرامسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


ایک کلاس کے بچوں کو موٹرکار کے عنوان پر دوسو الفاظ پر مشتمل مضمون لکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ایک بچے کا مضمون اس طرح تھا۔ میرے پاپا نے پچھلے ہفتے ایک کار خریدی مگر کار کسی طرح اسٹارٹ ہی نہیں ہوئی۔

یہ سولہ الفاظ بنے باقی184الفاظ وہ ہیں جو میرے پاپا نے کار کی شان میں کہے اور جنہیں میں اپنے مضمون میں نہیں لکھ سکتا۔

٭٭٭

ایک دولت مند عورت کی ایک نئی سہیلی پہلی بار اس کی شاندار کوٹھی میں آئی۔ دیر تک وہ حیرت سے یہ ماجرا دیکھتی رہی کہ دولت مند عورت کا بچہ نہایت اطمینان کے ساتھ ڈرائنگ روم کے قیمتی فرنیچر میں کیلیں ٹھوک رہا ہے۔ مہمان خاتون سے رہا نہ گیا تو اس نے دولت مند عورت سے کہا۔

کیا آپ کے بچے کا کھیل آپ کیلئے مہنگا نہیں ہوگا۔

دولت مند عورت نے جواب دیا۔ نہیں، ہم کیلیں تھوک کے بھائو سے منگوا لیتے ہیں۔

٭٭٭

ایک منا سا بچہ جب سکول سے واپس آیا تو رو رہا تھا۔ ماں نے پوچھا ’’ بیٹا کیوں رو رہے ہو‘‘۔

تو بیٹے نے کہا ماسٹر صاحب نے بہت مارا ہے۔کیوں مارا ہے ماسٹر جی نے ’’ ماں نے پوچھا‘‘۔

بچے نے نہایت معصومیت سے جواب دیا۔ ماسٹر صاحب کی کرسی پر سیاہی گری تھی۔ وہ بیٹھنے لگے تو میں نے سوچا کپڑے خراب نہ ہو جائیں اور کرسی پیچھے کھینچ لی ۔

٭٭٭

ماں بیٹی سے (جو کھڑکی کے پاس کھڑی تھی) تم نے ابھی تک کوڑا کیوں نہیں پھینکا۔

بیٹی آپ ہی نے تو کہا تھا کہ آدمی دیکھ کر کوڑا پھینکنا۔ ابھی تک کوئی آدمی گزرا ہی نہیں۔

٭٭٭

امی(مونا سے) ’’یہ کیا کر رہی ہو مونا، چولہے میں چینی کیوں ڈال رہی ہو‘‘؟۔

مونا: آپ نے ہی تو کہا تھا کہ سالن کو میٹھی آنچ پر پکانا ہے‘‘۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

سالگرہ پر بچے چاہتے ہیں کچھ خاص!

بچوں کو اس کائنات کی سب سے خوبصورت اور معصوم مخلوق کہا جاتا ہے ۔سب کیلئے ہی اپنے بچے بہت خاص ہوتے ہیں اور بچوں کیلئے خاص ہوتا ہے ان کا جنم دن۔جب وہ سمجھتے ہیں کہ گھر والوں کو سب کام چھوڑ کر صرف ان کی تیاری پر دھیان دینا چاہئے۔ بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاؤٹ میں آپ ان تمام چیزوں کی فہرست بنائیں جن میں آپ کے بچوں کی دلچسپی شامل ہو تاکہ وہ اپنے اس خوبصورت دن کو یادگار بنا سکیں۔

’’ویمپائرفیس لفٹ‘‘

کیا آپ کے چہرے پر بڑھاپے کے یہ تین آثار نظر آتے ہیں؟ (1)جلد کی رنگت کا خون کی گردش کی کمی کی وجہ سے سر مئی ہو جانا۔ (2) چہرے کی ساخت کا گرنا اور لٹک جانا، پٹھوں اور کولاجن کے کم ہوجانے کی وجہ سے۔(3) جلد کی بناوٹ کا کم ملائم ہوجانا۔اس کے نتیجے میں چہرہ تھکاہوا اور لٹکا ہوا نظر آتا ہے۔ چہرے کی زندگی سے بھرپور اور گلابی رنگت (جیسا کہ جلد کی ہر رنگت کے چھوٹے بچوں میں اور نوجوانی میں دیکھی جاتی ہے)مدھم ہو کر بے رونق سرمئی ہو جاتی ہے۔

آج کا پکوان

کشمش کا بونٹ پلائو:اجزاء:گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، گھی آدھا کلو، دار چینی، الائچی، لونگ، زیرہ سفید 10، 10گرام، پیاز250گرام، ادرک 50گرام، بونٹ کی دال آدھا کلو، دھنیا20گرام، مرچ سیاہ 10گرام، کشمش200گرام، نمک حسب ضرورت، زعفران 5گرام۔

عزیز حامد مدنی اک چراغ تہ داماں

عزیز حامد مدنی نے نہ صرف شاعری بلکہ تنقید، تبصرے اور تقاریر میں ان روایات کی پاسداری کی جو عہد جدید میں آئینے کی حیثیت رکھتے ہیں

اردوشعریات میں خیال بندی

معنی آفرینی اور نازک خیالی کی طرح خیال بندی کی بھی جامع و مانع تعریف ہماری شعریات میں شاید موجود نہیں ہے اور ان تینوں اصطلاحوں میں کوئی واضح امتیاز نہیں کیا گیا ہے۔ مثلاً آزاد، ناسخ کے کلام پر تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

علامہ محمداقبالؒ کا فکروفلسفہ :شاعر مشرق کے فکر اور فلسفے کو عالمی شہرت ملی، مسلمانوں کو بے حد متاثر کیا

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبالؒ بیسویں صدی کی نابغہ روز گار شخصیت تھی۔ وہ ایک معروف شاعر، مفکر، فلسفی،مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کے اہم رہنما تھے۔اپنے فکر و فلسفہ اور سیاسی نظریات سے اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو بے حد متاثر کیا۔ ان کے فکر اور فلسفے کو عالمی شہرت ملی۔