پڑھو اور جانومسلمان سائنس دانوں کے کارنامے
جابر بن حیان عرب کے کیمیا دان تھے۔وہ سٹیل، وارنس،سفید،کپڑا اور چمڑا رنگنے کا طریقہ جانتے تھے اور ان کے ماہر تھے۔انہوں نے گندھک کا تیزاب بنایا۔
محمد بن موسیٰ الخوارزمی عظیم ریاضی دان تھے،موجودہ استعمال ہونے والے ہندسوں کے رسم الحظ انہوں نے ہی ایجاد کیے۔ الجبرہ کے علم کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ ریاضی کے مضمون پر دو کتابیں تصنیف کیں،ایک ’’حساب‘‘اور دوسری’’جبرو مقابلہ‘‘۔
یعقوب کندی نے آواز پر تحقیقات کیںا ور آواز کی ماہیت کے متعلق گرانقدر معلومات جمع کیں۔آپ نے ’’کان‘‘کی بناوٹ کا بھی مطالعہ کیا۔
علی بن الطبری نے طب حیوانات،نفسیات اور فلکیات پر نہایت مفصل مضامین لکھے۔آپ نے طب پر ایک کتاب تحریر کی جس کا نام’’فردوس الحکمتہ‘‘ہے۔
شریف ادریسی ایک بڑے عرب جغرافیہ دان تھے۔ آج سے تقریباً ساڑھے آٹھ سو سال قبل دنیا کا نقشہ بنایا جو دنیا کا پہلا نقشہ تھا۔
ابو دائود سلیمان بن حسان’’ابنِ جلجل‘‘کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔وہ طبی سائنس کے ماہرتھے۔امراض کی تشخیص،دوائوں کے استعمال میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔