ایکنی:خوبصورتی کی دشمن!

تحریر : ڈاکٹرآصف محمود جاہ


جاذب نظر اور حسین نظر آنا ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے۔ عنفوان شباب کے ساتھ ہی جسم پہ بعض ایسی تبدیلیاں ہوتی ہیں جس کا اثر پورے جسم پر ہوتا ہے۔ اس دوران کچھ غدودوں سے زیادہ رطوبت خارج ہونے لگتی ہے۔ جس سے چہرے پر کیل مہاسے ہونے لگتے ہیں جو کچھ عرصے کیلئے شکل کو بالکل بگاڑ دیتے ہیں۔ نوجوانی میں چہرہ کو پرکشش بنانے والی نام نہاد کریمیں وغیرہ اس بیماری کو مزید بڑھانے اور پریشانی میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

علامات: ایکنی میں Sebaceous glands میں رطوبت کے زیادہ خارج ہونے کی وجہ سے چہرہ کیل مہاسوں سے بھر جاتا ہے۔ ان کیلوں کو نوچنے یا دبانے سے ایک سفید کیل باہر نکلتا ہے۔ مگر دبانے یا نوچنے سے ان کو مزید بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بعض دفعہ یہ بھدے مستقل نشان بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ ان کیل مہاسوں کی وجہ سے اکثر نوجوان پریشانی اور ڈیپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ 

علاج اور بچائو: ایکنی کی صورت میں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ یہ بھی بالغ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم میں ہونے والی ایک نارمل تبدیلی سے پیدا شدہ ایک صورت حال ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے ایکنی سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ 

(1)سردیوں میں کچھ دیر دھوپ میں ضرور بیٹھنا چاہیے۔ اس سے جسم کو وٹامن ڈی ملتا ہے اور ایکنی کے کیل مہاسے بھی کم ہو جاتے ہیں۔ 

(2)زیادہ لمبے عرصے تک رہنے والی بیماری میں کچھ لوگ اینٹی بائیوٹک دوائوں کا استعمال کرتے ہیں مگر یہ ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورہ سے ہونا چاہیے۔ 

(3)ایکنی روکنے والی کریمیں اور لوشن اسے کنٹرول کرنے میں  خاص کردار ادا نہیں کرتیں۔ ان کے استعمال سے پرہیز کریں۔ ان کریموں کے استعمال سے نہ صرف پیسہ ضائع ہوتا ہے بلکہ چہرے کے نقش و نگار بھی پھیکے پڑ جاتے ہیں۔ 

(4)ہمیشہ متوازن غذا استعمال کریں۔ کھانے میں زیادہ مرغن اور ثقیل غذائوں کا استعمال کم سے کم کریں۔ تازہ پھلوں، سبزیوں اور سلاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

قائد اعظم محمد علی جناحؒ اصول پسندی ان کا خاصہ تھی

حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح ؒنے ایک زمانے میں خود کوپوری طرح قومی معاملات کیلئے وقف کر رکھا تھا۔ ساتھ ہی مسلمانوں کے مفادات بھی ہمیشہ ان کے پیش نظر رہتے تھے۔ تیسری دہائی کے خاتمے اور اور چوتھی دہائی کے آغاز کے ساتھ ہی یہ امر بھی کسی سے پوشیدہ نہیں رہا تھا کہ لالہ لاجپت رائے (1865ء تا 1928ء ) مدموہن مالویہ (1861ء تا 1946ء ) جیسے سرکردہ ہندو مبلغ اور علمبردار نیشنلسٹ سیاست کی کیا کیا تاویلات اور تشریحات پیش کرتے تھے۔

عزم و استقلال کے پیکر محمد علی جناحؒ

برصغیر پاک و ہند کے ہلال آسمان پر جو نام لعلِ یمن و بدخشاں کی طرح منور ہے اسے قائد اعظم محمد علی جناح ؒکہتے ہیں۔ کائناتِ ماہ و انجم، ان کا نام سنتے ہی تبسم ریز ہو جاتے ہیں۔ ان کے عزم و استقلال اور جہد مسلسل کے سامنے سیارگان فلک کروٹیں بدلتے ہیں۔ قدرت نے محمد علی جناحؒ کو سوغاتِ فراست سے مالا ما ل فرمایا۔ ان کے شیریں لب دلوں کو مسخر کرتے رہے۔ عقل و خرد کی رفعتوں کے سامنے مخالف قوتیں سرنگوں ہو جاتی تھیں۔

اختر شیرانی آسمان شعروادب کا تابندہ ستارہ

اختر شیرانی کی شاعری کے بنیادی اوصاف میں نغمگی، رچائو،لطافت اور اختراع پسندی شامل ہیں، فطرت نگاری بھی بڑے شاندار انداز میں کی، بہترین نثر نگار بھی تھے

ماسااوکا شیکی جاپان کا عظیم شاعر

جاپانی ادب کے نقاد شیکی کا حوالہ ’’بابائے جدید ہائیکو‘‘کے طور پر دیتے ہیں

چیمپئنز ون ڈے کپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کی پانچ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے عارضی اسکواڈز کا اعلان بھی کر دیا ہے۔کپتانوں کا تقرر پانچ ٹیموں کے مینٹور نے کیا۔

یوم تحفظ ختم نبوتﷺ

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا قطعی اجماعی عقیدہ ہے، اس پر بیسیوں آیاتِ قرآنیہ اور سیکڑوں احادیث صحیحہ مقبولہ شاہدودالّ ہیں۔ قرآن مجید میں وارد لفظِ خاتم النبیین میں کسی قسم کی تاویل اور تخصیص کی گنجائش نہیں ہے۔ تاویل و تخصیص کرنے والا قرآن مجیدکی تکذیب کرتا ہے۔