ذرامسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


مہمان (چھٹا کینو لیتے ہوئے میزبان سے): اجی، کیا بتاؤں میری نظر تو بہت کمزور ہے۔ میزبان (جل کر): جی ہاں! اس لئے آپ کینوؤں کو انگور سمجھ کر کھا رہے ہیں۔ ٭٭٭

پولیس: (جیب کترے سے):تم نے اس آدمی کی جیب سے بٹوہ کس طرح نکال لیا؟

جیب کترا : اس علم کو سکھانے کی فیس پانچ سو روپے ہے۔

٭٭٭

ایک صاحب کی بینائی کمزور ہو رہی تھی۔ وہ ڈاکٹر کے پاس گئے۔ 

ڈاکٹر نے آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا: ابھی عینک نہ لگوائیں، آپ گاجریں کھانا شروع کر دیں‘‘۔

اس شخص نے کہا : ’’گاجریں تو میرے خرگوش بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ عجیب علاج ہے‘‘۔

ڈاکٹر : ’’کیا آپ نے اپنے کسی خرگوش کو کبھی عینک لگاتے دیکھاہے‘‘۔

٭٭٭

ایک مصنف کا لکھا ہوا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کا لکھا ہوا ڈرامہ ناکام کیوں ہوا‘‘۔

 انہوں نے جواب دیا: ’’اصل میں جس تھیڑ میں یہ ڈرامہ پیش کیا گیا اس کی تعمیر ہی غلط ہوئی تھی۔ 

کھیل دیکھنے والوں کی کرسیوں کا رخ سٹیج کی طرف تھا،اس لئے وہ کھیل دیکھنے اور پھر اسے ناپسند کرنے پر مجبور تھے‘‘۔

…٭…

ایک آدمی لائبریری میں گیا۔ لائبریرین سے کہا۔’’مجھے کوئی اچھی سی کتاب دے دیں۔‘‘

لائبریرین نے پوچھا: ’’آپ کیسی کتاب پڑھنا پسند کریں گے‘‘،’’ ہلکی پھلکی، یا فکرو جذبات سے بوجھل‘‘

’’ اس سے مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کتاب ہلکی ہے یا بوجھل،باہر میری کار کھڑی ہے‘‘۔

…٭…

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

فردمعاشرہ اور اخلاق نبویﷺ

’’ (اے حبیب) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آپﷺ لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آتے ہیں، اگر آپ سخت مزاج اور سخت دل والے ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے ہٹ جاتے‘‘(الانعام:159)حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں، رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو اور اپنے اہل وعیال کیلئے نرم خو ہو‘‘(مشکوٰۃ المصابیح:3263)

سخاوت کا اعلیٰ ترین معیار

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ’’اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند نہ ہو کہ اس پر تین راتیں گزریں اور اس کے بعد اس میں سے کچھ میرے پاس رہے مگر صرف اتنا کہ اس سے قرض ادا کر سکوں‘‘(بخاری شریف)۔ اخلاق فاضلہ میں سے سخاوت ہی وہ سب سے بڑی صفت ہے جس کے متعلق حضور اکرم ﷺنے خصوصیت سے توجہ دلائی ہے اور فرمایا: ’’خیرات سے انسان کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ جتنا وہ دیتا ہے اتنا ہی خدا اسے اور دے دیتا ہے‘‘۔

حضورﷺ کا عفوودرگزر

رسول اکرمﷺ نے کبھی اپنی ذات کا انتقام نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حد پامال کی جاتی تو آپﷺ اس کا انتقام لیتے تھے (ابو داؤد)

مسائل اور ان کا حل

سجدہ کی تسبیحات چھوٹنے سے نماز پر اثر سوا ل :سجدہ میں اگر تسبیحات چھوٹ جائیں تو کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ہو گا؟جواب : سجدہ کی تسبیحات سنت ہیں، ان کے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم ان کے چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں۔

آئینی بحران سنگین ہو گیا؟

پاکستان میں بڑا آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے جو آنے و الے دنوں میں سیاسی عدم استحکام میں اضافے کی خبر دے رہا ہے۔ کشیدگی صرف ریاست کے ستونوں کے درمیان ہی نہیں عدلیہ کے اندر بھی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

وائس چانسلرز کی تقرریوں کا عمل ایشو کیوں بنا؟

سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلہ کے بعد عدالت عظمیٰ اور حکومت ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں اور خاص طور پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے 8فروری کے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دینے اور الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کے سوال پر حکومت میں پریشانی ہے ۔