کاجل آج بھی آنکھوں کی خوبصورتی کیلئے اہم

تحریر : سارہ خان


ہر دور میں فیشن کے نئے انداز اور تقاضے ہوتے ہیں، میک اپ میں بھی جدت گزرتے وقت کے ساتھ آئی ہے ۔کیا آپ جانتی ہیں کاجل کے ذریعے بھی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آج کل لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے۔لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگائیں کہ میک اپ نمایاں نظر آئے۔چہرہ نکھرا نکھرا ہو،مگر آنکھیں خالی ہوں تو کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے۔

اس کمی کو پورا کرنے میں کاجل کی ایک پتلی لکیر اہم کردار ادا کرتی ہے۔آپ نے میک اپ بالکل صحیح طریقے سے کیا ہو لیکن کاجل نہیں لگایا ہو تو کچھ ادھورا سا لگتا ہے۔کاجل کا وہ سٹائل جس میں اوپر نیچے ایک گولائی یا لکیر میں کاجل لگایا جائے تو اس اسٹائل کو بیسک کاجل اسٹائل کہا جاتا ہے۔اگر آپ جلدی کسی تقریب میں جانا چاہتی ہیں تو بیسک کاجل اسٹائل لگائیں یہ بآسانی دومنٹ میں آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کردے گا۔

اگر آپ کسی عام تقریب میں جا رہی ہیں تو اپرلیش لائن کاجل اسٹائل آپ کیلئے بہترین ہے۔لائن کاجل استعمال کرنے کیلئے آنکھ کے اُپر حصے پر کاجل لگائیں اور نچلے حصے کو یو نہی چھوڑ دیں یہ سٹائل آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ اگر آپ سموکی آئی اسٹائل کاجل لگانا چاہتی ہیں تو لیش لائن کاجل لگائیں اور تھوڑی سی مقدار میں پیٹرولیم جیلی لے کر آنکھوں کو ہلکے  ہاتھ سے رگڑیں جس سے کاجل لگانا سموکی سٹائل بن جائے گا۔منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری اسٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

فردمعاشرہ اور اخلاق نبویﷺ

’’ (اے حبیب) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آپﷺ لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آتے ہیں، اگر آپ سخت مزاج اور سخت دل والے ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے ہٹ جاتے‘‘(الانعام:159)حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں، رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو اور اپنے اہل وعیال کیلئے نرم خو ہو‘‘(مشکوٰۃ المصابیح:3263)

سخاوت کا اعلیٰ ترین معیار

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ’’اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند نہ ہو کہ اس پر تین راتیں گزریں اور اس کے بعد اس میں سے کچھ میرے پاس رہے مگر صرف اتنا کہ اس سے قرض ادا کر سکوں‘‘(بخاری شریف)۔ اخلاق فاضلہ میں سے سخاوت ہی وہ سب سے بڑی صفت ہے جس کے متعلق حضور اکرم ﷺنے خصوصیت سے توجہ دلائی ہے اور فرمایا: ’’خیرات سے انسان کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ جتنا وہ دیتا ہے اتنا ہی خدا اسے اور دے دیتا ہے‘‘۔

حضورﷺ کا عفوودرگزر

رسول اکرمﷺ نے کبھی اپنی ذات کا انتقام نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حد پامال کی جاتی تو آپﷺ اس کا انتقام لیتے تھے (ابو داؤد)

مسائل اور ان کا حل

سجدہ کی تسبیحات چھوٹنے سے نماز پر اثر سوا ل :سجدہ میں اگر تسبیحات چھوٹ جائیں تو کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ہو گا؟جواب : سجدہ کی تسبیحات سنت ہیں، ان کے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم ان کے چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں۔

آئینی بحران سنگین ہو گیا؟

پاکستان میں بڑا آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے جو آنے و الے دنوں میں سیاسی عدم استحکام میں اضافے کی خبر دے رہا ہے۔ کشیدگی صرف ریاست کے ستونوں کے درمیان ہی نہیں عدلیہ کے اندر بھی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

وائس چانسلرز کی تقرریوں کا عمل ایشو کیوں بنا؟

سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلہ کے بعد عدالت عظمیٰ اور حکومت ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں اور خاص طور پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے 8فروری کے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دینے اور الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کے سوال پر حکومت میں پریشانی ہے ۔